Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

جدول چہارم۔حصہ دوم(پارٹ-2)
10۔ کسی بھی صوبے کی پولیس فورس کے اراکین کا کسی بھی دوسرے صوبے کے علاقہ میں عملداری اور اختیارات کی توسیع ، مگر اس قدر نہیں کہ ایک صوبے کی پولیس دوسرے صوبے میں اس کی صوبائی حکومت کی رضا مندی کے بغیر عملداری اور اختیارات عمل میں لائے کسی بھی صوبے کی پولیس فورس سے تعلق رکھنے والے اراکین کی عملداری اور اختیارات میں اس صوبے سے باہر ریلوے کے علاقے میں عملداری اور اختیارات میں توسیع۔ 11۔ قانونی ، طبعی…

جدول چہارم۔حصہ دوم(پارٹ-1)
1۔ ریلوے۔ 2۔ معدنی تیل اور قدرتی گیس؛ مائعات اور مادے جن کے خطرناک طور پر آتش گیر ہونے کا وفاقی قانون کے ذریعے اعلان کر دیا جائے۔ 3۔ صنعتوں کی ترقی ، جبکہ وفاقی قانون کے ذریعے وفاقی نگرانی میں ترقی مفاد عامہ کی خاطر قرین مصلحت قرار دے دی جائے ؛ ایسے ادارے ، کارخانے ، مجالس اور کارپوریشنیں جن کا انتظام یا انصرام یوم آغاز سے عین قبل وفاقی حکومت کرتی تھی ، بشمول پانی اور بجلی کا ترقیاتی ادارہ…

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-5)
52۔ کسی پلانٹ ، مشینری، منصوبہ ، کارخانہ یا تنصیب کی پیداواری صلاحیت پر ان محصولات کی بجائے جن کی صراحت اندر اجات 44،47،48اور 49 میں کردی گئی ہے یا ان میں سے کسی ایک یا ایک سے زائد کی بجائے محصولات۔ 53۔ ریل ، بحری یا ہوائی جہاز سے لے جانے والے مال یا مسافروں پر منتہائی محصولات؛ ان کے کرایوں اور بار برداری پر محصولات؛ 54۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کی بابت فیسیں ، لیکن ان میں کسی عدالت میں لی جانے…

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-4)
42۔ صدر، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین ، وزیرا عظم، وفاقی وزراء وزرائے مملکت کے مشاہرے ، بھتہ جات اور مراعات ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے مشاہرے ، بھتہ جات اور مراعات؛ اور ان اشخاص کی سزا جو اس کی کمپنیوں کے روبرو گواہی دینے یا دستاویزات پیش کرنے سے انکار کریں۔ 43۔ محصولات کسٹم، بشمول برآمدی محصولات کے۔ 44۔ محصولات آبکاری بشمول نمک پر محصولات…

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-3)
28۔بینک دولت پاکستان ، بینکاری ، یعنی ایسی کارپوریشنوں کی طرف سے بینکاری کے کاروبار کا انتظام جو ان کا رپوریشنوں کے علاوہ ہوں جو کسی صوبے کی ملکیت یا نگرانی میں ہوں اور صرف اس صوبے کے اندر کاروبار کرتی ہوں۔ 29۔ بیمہ کا قانون ، سوائے جبکہ اس بیمہ کے متعلق ہو جس کی ذمہ داری کسی صوبے نے لے لی ہو اور بیمہ کے کاروبار کے انتظام کو منضبط کرنا، سوائے جبکہ اس کاروبار سے متعلق ہو جس کی ذمہ داری کسی صوبے…

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-2)
14۔ وفاق کی رعایا کے لئے انتظامی عدالتیں اور ٹربیونل۔ 15۔ کتب خانے، عجائب گھر اور اسی قسم کے ادارے جو وفاق کے زیر نگرانی ہوں یا اس کی طرف سے ان میں سرمایہ لگایا جاتا ہو۔ 16۔ حسب ذیل اغراض کے لئے وفاقی ایجنسیاں اور ادارے ، یعنی تحقیقات کے نئے ، پیشہ وارانہ یا فنی تربیت کےلئے یا خصوصی تعلیم کی ترقی کےلئے۔ 17۔ تعلیم ، جہاں تک کہ پاکستانی طلباء کے غیر ممالک میں ہونے یا غیر ملکی طلباء کے پاکستان میں…

جدول چہارم ۔ آرٹیکل 70 (4) ۔قانون سازی کی فہرستیں۔ وفاقی قانون سازی کی فہرست۔حصہ اول(پارٹ-1)
1۔ امن یا جنگ میں وفاق یا اس کے کسی حصے کا دفاع ؛ وفاق کی بری، بحری اور فضائی افواج اور کوئی دوسری مسلح افواج جو وفاق کی طرف سے بھرتی کی جائیں یا رکھی جائیں ؛ کوئی مسلح افواج جو وفاق کی افواج تو نہ ہوں مگر جو وفاق کی مسلح افواج بشمول سول مسلح افواج سے منسلک ہوں یا ان کے ساتھ مل کر کاروائی کررہی ہوں ؛ وفاقی سر رشتہ سراغ رسانی؛ امور خارجہ ، دفاع یا پاکستان یا اس کے کسی حصہ کی سلامتی سے متعلق ملکی…

مسلح افواج کے ارکان- آرٹیکل 244
﷽ (شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔) میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ میں خلوص نیت سے پاکستان کا حامی اور وفادار رہوں گا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کی حمایت کروں گا جو عوام کی خواہشات کا مظہر ہے، اور یہ کہ میں اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں مشغول نہیں کروں گا اوریہ کہ میں مقتضیات قانون کے مطابق اور اس کے تحت پاکستان کی بری…

چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پاکستان کا کوئی رکن- آرٹیکل 214
﷽ (شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔) میں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، صدق دل سے حلف اٹھاتا ہوں کہ بحیثیت چیف الیکشن کمشنر یا جیسی بھی صورت ہو، الیکشن کمیشن پاکستان کا کوئی رکن میں اپنے فرائض و کارہائے منصبی ، ایمانداری ، اپنی انتہائی صلاحیت اور وفاداری کے ساتھ ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور قانون کے مطابق اور بلاخوف و رعایت اور بلا رغبت وعناد انجام دو ں گا، اور یہ کہ…