LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-3)

By Super Admin
جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-3)

28۔بینک دولت پاکستان ، بینکاری ، یعنی ایسی کارپوریشنوں کی طرف سے بینکاری کے کاروبار کا انتظام جو ان کا رپوریشنوں کے علاوہ ہوں جو کسی صوبے کی ملکیت یا نگرانی میں ہوں اور صرف اس صوبے کے اندر کاروبار کرتی ہوں۔
29۔ بیمہ کا قانون ، سوائے جبکہ اس بیمہ کے متعلق ہو جس کی ذمہ داری کسی صوبے نے لے لی ہو اور بیمہ کے کاروبار کے انتظام کو منضبط کرنا، سوائے جبکہ اس کاروبار سے متعلق ہو جس کی ذمہ داری کسی صوبے نے لے لی ہو؛ سرکاری بیمہ ، سوائے جس حد تک کسی صوبے نے اس کی ذمہ داری صوبائی اسمبلی کے اختیار قانون سازی کے کسی امر کی وجہ سے لے لی ہو۔
30۔ اسٹاک ایکسچینج اور مستقبل کی منڈیاں، جس کے مقاصد اور کاروبار ایک صوبے تک محدود نہ ہوں ۔
31۔ کارپوریشنوں ، یعنی تجارتی کارپوریشنوں بشمول بینکاری ، بیمہ اور مالی کارپوریشنوں کی تشکیل کرنا، انہیں منضبط کرنا اور ختم کرنا ، لیکن ان میں ایسی کارپوریشنیں جو کسی صوبے کی ملکیت یا نگرانی میں ہوں اور صرف اس صوبے میں کاروبار کرتی ہوں ، یا انجمن ہائے امداد باہمی شامل نہیں ہیں، اور ایسی کارپوریشنوں کو تشکیل دینا، منضبط کرنا اور ختم کرنا، خواہ وہ تجارتی ہوں یا نہ ہوں ، جن کے مقاصد ایک صوبے تک محدود نہ ہوں ، لیکن ان میں یونیورسٹیاں شامل نہیں ہیں۔
32۔ بین الاقوامی معاہدات، کنونشنز اور اقرارنامے اور بین الا قوامی ثالثی۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
34۔ قومی شاہراہیں اور کلیدی سڑکیں۔
35۔ وفاقی مساحت بشمول ارضیاتی مساحت کے اور وفاقی موسمیاتی تنظیمیں۔
36۔ علاقائی سمندر سے باہر ماہی گیری اور ماہی گاہیں۔
37۔ وفاق کی اغراض کے لئے حکومت کے تصرف یا قبضہ میں تعمیرات ، اراضی اور عمارات(جوبری، بحری یا فضائی فوج کی تعمیرات نہ ہوں) ، لیکن ، کسی صوبے میں واقع جائیداد کے سلسلے میں ، ہمیشہ صوبائی قانون سازی کے تابع، بجز جس حد تک وفاقی قانون بصورت دیگر حکم دے۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
39۔ ناپ تول کے معیار قائم کرنا۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
41۔ صدر کے عہدے ، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے انتخابات؛ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.