LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-4)

By Super Admin
جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-4)

42۔ صدر، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین ، وزیرا عظم، وفاقی وزراء وزرائے مملکت کے مشاہرے ، بھتہ جات اور مراعات ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے مشاہرے ، بھتہ جات اور مراعات؛ اور ان اشخاص کی سزا جو اس کی کمپنیوں کے روبرو گواہی دینے یا دستاویزات پیش کرنے سے انکار کریں۔
43۔ محصولات کسٹم، بشمول برآمدی محصولات کے۔
44۔ محصولات آبکاری بشمول نمک پر محصولات کے لیکن ان میں الکحلی مشروبات، افیون اور دیگر نشہ آور اشیاء کے محصولات شامل نہیں ہیں۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭
47۔ زرعی آمدنی کے علاوہ آمدنی پر محصول۔
48۔ کارپوریشنوں پر محصول۔
49۔ درآمد شدہ، برآمد شدہ، تیار کردہ، مصنوعہ یا صرف شدہ مال کی فروخت اور خرید پر محصولات (ماسوائے خدمات پر محصول فروخت کے۔)
50۔ اثاثوں کی اصل مالیت پر محصول ، جس میں غیر منقولہ جائیداد پر ٭٭٭ محصول شامل نہیں ہے۔
51۔ جوہری توانائی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہونے والے معدنی تیل ، قدرتی گیس اور دھاتوں پر محصول۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.