LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جدول چہارم۔حصہ دوم(پارٹ-2)

By Super Admin
جدول چہارم۔حصہ دوم(پارٹ-2)

10۔ کسی بھی صوبے کی پولیس فورس کے اراکین کا کسی بھی دوسرے صوبے کے علاقہ میں عملداری اور اختیارات کی توسیع ، مگر اس قدر نہیں کہ ایک صوبے کی پولیس دوسرے صوبے میں اس کی صوبائی حکومت کی رضا مندی کے بغیر عملداری اور اختیارات عمل میں لائے کسی بھی صوبے کی پولیس فورس سے تعلق رکھنے والے اراکین کی عملداری اور اختیارات میں اس صوبے سے باہر ریلوے کے علاقے میں عملداری اور اختیارات میں توسیع۔
11۔ قانونی ، طبعی اور دوسرے پیشے۔
12۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں ، تحقیقی ، سائنس اور تکنیکی اداروں کا معیار قائم کرنا ۔
13۔ بین الصوبائی معاملات اور ربط دہی۔
14۔ مشترکہ مفادات کی کونسل۔
15۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کی بابت فیس لیکن اس میں کسی عدالت میں لی جانے والی فیسیں شامل نہیں ہیں۔
16۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کے متعلق قوانین کے خلاف جرائم۔
17۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کی اغراض کےلیے تحقیقات اور اعدادوشمار۔
18۔ اس میں مندرجہ کسی امر کے ضمنی یا ذیلی امور۔
٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭ ٭

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.