جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-5)

52۔ کسی پلانٹ ، مشینری، منصوبہ ، کارخانہ یا تنصیب کی پیداواری صلاحیت پر ان محصولات کی بجائے جن کی صراحت اندر اجات 44،47،48اور 49 میں کردی گئی ہے یا ان میں سے کسی ایک یا ایک سے زائد کی بجائے محصولات۔
53۔ ریل ، بحری یا ہوائی جہاز سے لے جانے والے مال یا مسافروں پر منتہائی محصولات؛ ان کے کرایوں اور بار برداری پر محصولات؛
54۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کی بابت فیسیں ، لیکن ان میں کسی عدالت میں لی جانے والی فیس شامل نہیں ہے۔
55۔ اس فہرست میں مندرجہ امور میں سے کسی کی بابت اور ایسی حد تک جس کی دستور کی رو سے یا اس کے تحت صریحاََ اجازت دی گئی ہے، عدالت عظمیٰ کے سوا تمام عدالتوں کا اختیار سماعت اور اختیارات ، عدالت عظمیٰ کے اختیار سماعت میں توسیع کرنا، اور اس کو زائد اختیارات تفویض کرنا۔۔
56۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر سے متعلق قوانین کے خلاف جرائم۔
57۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کی اغراض کے لئے تحقیقات اور اعداد و شمار۔
58۔ امور جو اس دستور کے تحت مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اختیار قانون سازی کے اندر ہیں یا وفاق سے متعلق ہیں۔
59۔ اس حصہ میں مندرجہ کسی امر کے ضمنی یا ذیلی امور۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.