کیا خلع کےبعد شوہر بچوں کا خرچہ دینے کا پابند ہے؟

ایک خاتون نے سوال پوچھا کہ اس کا شوہر گھر داماد ہے ،خلع لینے کے بعد کیا وہ بچوں کو خرچہ دینےکا پابند ہے ؟
بچوں کا تعلق باپ کے ساتھ ہے ۔ میاں بیوی آپس میں میاں بیوی کے طور پر رہتے ہیں یا ان میں طلاق ہوجاتی ہے یا ان میں دشمنی ہے جو کچھ بھی ہے۔ بچوں کا کفیل باپ ہے بچوں کو ہر حال میں باپ نے پالنا ہے خواہ وہ گھر داماد ہو، خواہ وہ آپ کے ٹکڑوں پر پلتا ہے جب معاملات عدالت میں جائیں گے اور ایک ماں بچوں کے لئے باپ سے خرچہ طلب کرئے گی تو اس کا خرچہ مقرر کرئےگی بیشک وہ کچھ کرتا ہے یا نہیں کرتا۔
اگر وہ شخص اپنےآ پ کو مفلس ثابت کردیتا ہے اور دیوالیہ ثابت کردیتا ہے تو اس صورت میں بھی آپ کو خرچہ ملے گا۔ عدالت آپ کو خرچہ لے کے دے گی لیکن اس سے نہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو دیوالیہ ثابت کرچکا ہے۔ اگر وہ قانون کے مطابق اپنے آپ کو دیوالیہ اور مفلس ثابت کردیتا ہے ۔
پھر آپ کو حکومت وقت بیت المال کے ذریعے خرچہ دے گی کیونکہ بچوں کی پہلی سرپرست حکومت ہے اور دوسرا سرپرست جو کہ قدرتی سرپرست ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے ۔ اگر نیچرل گائیڈین خرچہ نہیں ادا کرسکتا تو پھر حکومت وقت ادا کرئے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.