LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-2)

By Super Admin
جدول چہارم۔حصہ اول(پارٹ-2)

14۔ وفاق کی رعایا کے لئے انتظامی عدالتیں اور ٹربیونل۔
15۔ کتب خانے، عجائب گھر اور اسی قسم کے ادارے جو وفاق کے زیر نگرانی ہوں یا اس کی طرف سے ان میں سرمایہ لگایا جاتا ہو۔
16۔ حسب ذیل اغراض کے لئے وفاقی ایجنسیاں اور ادارے ، یعنی تحقیقات کے نئے ، پیشہ وارانہ یا فنی تربیت کےلئے یا خصوصی تعلیم کی ترقی کےلئے۔
17۔ تعلیم ، جہاں تک کہ پاکستانی طلباء کے غیر ممالک میں ہونے یا غیر ملکی طلباء کے پاکستان میں ہونے کا تعلق ہے۔
18۔ جوہری توانائی ، بشمول۔۔۔۔۔
(الف) معدنی وسائل کے جو جو ہری توانائی پیدا کرنے کے لئے ضروری ہیں؛
(ب) جوہری ایندھن کی پیداوار اور جوہری توانائی پیدا کرنے اور استعمال میں لانے کے ؛ اور
(ج) شعائوں کو برقانے کے (؛ اور)
(د) بوائلرز۔
19۔ بندرگاہی قرنطینہ، ملاحوں کے اور بحری ہسپتال اور بندرگاہی قرنطینہ سے متعلق ہسپتال۔
20۔ بحری جہاز رانی اور جہازوں کی آمدورفت، بشمول مدو جزری سمندروں میں جہاز رانی اور جہازوں کی آمدورفت کے ؛ بحری اختیا ر سماعت۔
22۔ ہوائی جہاز اور ہوا بازی ، ہوائی اڈوں کا اہتمام ؛ ہوائی جہازوں کی آمدورفت اور ہوائی اڈوں کا انضباط اور انتظام۔
23۔ روشنی کے مینار ، بشمول ہادی جہاز، اشارہ گاہیں اور بحری اور ہوائی جہازوں کی حفاظت کےلئے دیگر انتظامات۔
24۔ بحری یا ہوائی راستوں سے مسافروں اور مال کی نقل و حمل۔
25۔ حق تصنیف ، ایجادات، نمونے ، تجارتی نشانات اور تجارتی مال کے نشانات۔
26۔ افیون ، جہاں تک کہ برآمد کے لئے اس کی فروخت کا تعلق ہے۔
27۔ وفاقی حکومت کی متعین کردہ سرحدات کسٹم کے آرپارمال کی درآمد برآمد ، بین الصوبائی تجارت و کاروبار، غیر ممالک کے ساتھ تجارت اور کاروبار؛ پاکستان سے برآمد کئے جانے والے مال کا معیار خوبی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.