Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

فرد کی سلامتی
کسی شخص کو زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائے گا سوائے جبکہ قانون اس کی اجازت دے۔

بنیادی حقوق کے نقیض یا منافی قوانین کالعدم ہوں گے۔
باب۔۱۔بنیادی حقوق

مملکت کی تعریف
حصّہ دوئم بنیادی حقوق اور حکمت عملی کے اصول

سنگین غداری
۱۔ کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت سے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرئے، تخریب کرئے یا معطل کرئے یا التواٗ میں رکھے یا اقدام کرئے یا تنسیخ کرنے کی سازز کرئے یا معطل یا التوا ٗ میں رکھے سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔ ۲۔ کوئی شخص جو شق (۱) میں مذکورہ افعال میں مدد دے گا یا معاونت کرئے گا یا شریک ہو گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔ (۲ الف ) شق (۱) یا شق (۲) میں درج شدہ سنگین…

مملکت سے وفاداری اور دستور اور قانون کی اطاعت
۱۔ مملکت سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔ ۲۔ دستور اور قانون کی اطاعت ہر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہو اور ہر اس شخص کی جوفی الوقت پاکستان میں ہو[واجب التعمیل] ذمہ داری ہے۔

افراد کا حق کہ ان سے قانون وغیرہ کے مطابق سلوک کیا جائے۔
۱۔ ہر شہری کا خواہ کہیں بھی ہو، اور کسی دوسرے شخص کا جوفی الوقت پاکستان میں ہو، یہ ناقابلِ انتقال حق ہے کہ اسے قانون کا تحفط حاصل ہو اور اس کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔ ۲۔ خصوصاََ (الف) کوئی ایسی کاروائی نہ کی جائےجو کسی شخص کی جان ، آزادی جسم ، شہرت یا املاک کے لئے مضر ہو، سوائے جبکہ قانون اس کی اجازت دے؛ (ب) کسی شخص کے کوئی ایسا کام کرنے میں ممانعت یا مزاحمت نہ ہوگی جو قانوناََ ممنوع…

استحصال کا خاتمہ
مملکت استحصال کی تمام اقسام کے خاتمہ اور اس بنیادی اصول کی تدریجی تکمیل کو یقینی بنائے گی کہ ہر کسی سے اس کی اہلیت کے مطابق کام لیا جائے گا اور ہر کسی کو اس کے کام کے مطابق معاوضہ دیاجائے۔

جمہوریہ اور اسکے علاقہ جات
حصّہ اوّل (ابتدائیہ) ۱۔ مملکت ِ پاکستان ایک وفاقی جمہوریہ ہوگی جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہوگا جسے بعد ازیں پاکستان کہا جائے گا۔ ۲۔ پاکستان کے علاقے مندرجہ ذیل پر مشتمل ہوں گے (الف) صوبہ جات ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ (ب) دارالحکومت اسلام آباد کا علاقہ جس کا حوالہ بعد از یں وفاقی دارالحکومت کے طور پر دیا گیا ہے؛ اور (ج) ایسی ریاستیں اور علاقے جو الحاق کے ذریعے یا کسی اور…

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دستور، دیباچہ اور تمہید
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دستور [ترمیم شدہ لغایت ۳۱ مئی، ۲۰۱۸] قومی اسمبلی پاکستان