LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

جمہوریہ اور اسکے علاقہ جات

By Super Admin
جمہوریہ اور اسکے علاقہ جات

حصّہ اوّل (ابتدائیہ)
۱۔ مملکت ِ پاکستان ایک وفاقی جمہوریہ ہوگی جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہوگا جسے بعد ازیں پاکستان کہا جائے گا۔
۲۔ پاکستان کے علاقے مندرجہ ذیل پر مشتمل ہوں گے
(الف) صوبہ جات ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ
(ب) دارالحکومت اسلام آباد کا علاقہ جس کا حوالہ بعد از یں وفاقی دارالحکومت کے طور پر دیا گیا ہے؛ اور
(ج) ایسی ریاستیں اور علاقے جو الحاق کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے پاکستان میں شامل ہیں یا ہوجائیں۔
۳۔ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)بذریعہ قانون وفاق میں نئی ریاستوں یا علاقوں کو ایسی قیودو شرائط پر داخل کرسکے گی جو وہ مناسب سمجھے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.