Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

تجارت، کاروبار یا پیشے کی آزادی
ایسی شرائط قابلیت کے تابع، اگر کوئی ہوں ، جو قانون کے ذریعے مقرر کی جائیں، ہر شہری کوکوئی جائز پیشہ یا مشغلہ اختیار کرنے اور کوئی جائز تجارت یا کاروبار کرنے کا حق ہوگا: مگر شرط یہ ہے کہ اس آرٹیکل میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا۔ (الف) کسی تجارت یا پیشے کو اُجرت نامہ کے طریقے کار کے ذریعے منضبط کرنے میں ؛ یا (ب) تجارت ، کاروبار یا صنعت میں آزادانہ مقابلہ کے مفاد کے پیش نظر اسے منضبط کرنے میں ؛یا (ج)…

انجمن سازی کی آزادی
۱۔ پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیّت امنِ عامہ یا اخلاق کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع، ہر شہری کو انجمنیں یا یونینیں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔ ۲۔ ہر شہری کو ، جو ملازمت پاکستان میں نہ ہو، پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق ہوگا اورمذکورہ قانون میں قرار دیا جائے گا کہ…

اجتماع کی آزادی
امن عامہ کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ پابندیوں کے تابع ، ہر شہری کو پر امن طور پر اور اسلحہ کے بغیر جمع ہونے کا حق ہوگا۔

نقل و حرکت وغیرہ کی آزادی
ہر شہری کو پاکستان میں رہنے اور مفادِ عامہ کے پیش نظر قانون کے ذریعہ عائد کردہ کسی معقول پابندی کے تابع، پاکستان میں داخل ہونے اور اس کے ہر حصے میں آزادانہ نقل و حرکت کرنے اور اس کے کسی حصے میں سکونت اختیار کرنے اور آباد ہونے کا حق ہوگا۔

شرفِ انسانی وغیرہ قابلِ حرمت ہوگا
ا۔ شرف انسانی اور قانون کے تابع، گھر کی خلوت قابلِ حرمت ہوگی۔ ۲۔ کسی شخص کو شہادت حاصل کرنے کی غرض سے اذیت نہیں دی جائے گی۔

دوہری سزا اور اپنے کو ملزم گرداننے کے خلاف تحفظ
کسی شخص۔۔۔۔ (الف) پر ایک ہی جرم کی بناءپر ایک بار سے زیادہ نہ تو مقدمہ چلایا جائے گا اور نہ سزا دی جائے گی؛یا (ب) کو، جب کہ اس پر کسی جرم کا الزام ہو، اس بات پر مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ اپنے ہی خلاف ایک گواہ بنے۔

موئثر بہ ماضی سزا سے تحفظ
۱۔ کوئی قانون کسی شخص کو (الف) کسی ایسے فعل یا ترک فعل کے لئے جو اس فعل کے سرزد ہونے کے وقت کسی قانون کے تحت قابلِ سزا نہ تھا سزا دینے کی اجازت نہیں دے گا؛ یا (ب) کسی جرم کے لئے ایسی سزا دینے کی جو اس جرم کے ارتکاب کے وقت کسی قانون کی رو سے اس کے لئے مقرر ہ سزا سے زیادہ سخت یا اس سے مختلف ہو، اجازت نہیں دے گا۔ ۲۔ شق (۱) میں یا آرٹیکل ۲۷۰ میں مذکورہ کوئی امر کسی ایسے قانون پر اطلاق پذیر نہ ہوگا…

غلامی ، بیگار وغیرہ کی ممانعت
۱۔ غلامی معدوم اور ممنوع ہے اور کوئی قانون کسی بھی صورت میں اسے پاکستان میں رواج دینے کی اجازت نہیں دے گا یا سہولت بہم نہیں پہنچائے گا۔ ۲۔ بیگار کی تمام صورتوں اور انسانوں کی خریدو فروخت کو ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔ ۳۔ چودہ سال سے کم عمر کے کسی بچے کو کسی کار خانے یا کان یا دیگر پُر خطر ملازمت میں نہیں رکھا جائے گا۔ ۴۔ اس آرٹیکل مین مذکورہ کوئی امر اس لازمی خدمت پر اثر انداز متصور نہیں ہوگا۔

گرفتاری اور نظر بندی سے تحفظ
۱۔ کسی شخص کو جسے گرفتار کیا گیا ہو، مذکورہ گرفتاری کی وجوہ سے ، جس قدر جلد ہوسکے، آگاہ کئے بغیر نہ تو نظر بندرکھا جائے گا اور نہ اُسے اپنی پسند کے کسی قانون پیشہ شخص سے مشورہ کرنے اور اس کے ذریعہ صفائی پیش کرنے کے حق سے محروم کیا جائے گا۔ ۲۔ ہر اُس شخص کو جسے گرفتار کیا گیا ہو اور نظر بند رکھا گیا ہو ، مذکورہ گرفتاری سے چوبیس گھنٹہ کے اندر کسی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازم ہوگا لیکن مذکورہ مدت…