LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

غلامی ، بیگار وغیرہ کی ممانعت

By Super Admin
غلامی ، بیگار وغیرہ کی ممانعت

۱۔ غلامی معدوم اور ممنوع ہے اور کوئی قانون کسی بھی صورت میں اسے پاکستان میں رواج دینے کی اجازت نہیں دے گا یا سہولت بہم نہیں پہنچائے گا۔
۲۔ بیگار کی تمام صورتوں اور انسانوں کی خریدو فروخت کو ممنوع قرار دیا جاتا ہے۔
۳۔ چودہ سال سے کم عمر کے کسی بچے کو کسی کار خانے یا کان یا دیگر پُر خطر ملازمت میں نہیں رکھا جائے گا۔
۴۔ اس آرٹیکل مین مذکورہ کوئی امر اس لازمی خدمت پر اثر انداز متصور نہیں ہوگا۔

(الف) جو کسی قانون کے خلاف کسی جرم کی بناءپر سزا بھگتنے والے کسی شخص سے لی جائے ؛ یا
(ب) جو کسی قانون کی رو سے غرض عامہ کے لئے مطلوب ہو:
مگر شرط یہ ہے کہ کوئی لازمی خدمت ظالمانہ نوعیت کی یا شرف انسانی کے مخالف نہیں ہوگی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.