LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

موئثر بہ ماضی سزا سے تحفظ

By Super Admin
موئثر بہ ماضی سزا سے تحفظ

۱۔ کوئی قانون کسی شخص کو
(الف) کسی ایسے فعل یا ترک فعل کے لئے جو اس فعل کے سرزد ہونے کے وقت کسی قانون کے تحت قابلِ سزا نہ تھا سزا دینے کی اجازت نہیں دے گا؛ یا
(ب) کسی جرم کے لئے ایسی سزا دینے کی جو اس جرم کے ارتکاب کے وقت کسی قانون کی رو سے اس کے لئے مقرر ہ سزا سے زیادہ سخت یا اس سے مختلف ہو، اجازت نہیں دے گا۔
۲۔ شق (۱) میں یا آرٹیکل ۲۷۰ میں مذکورہ کوئی امر کسی ایسے قانون پر اطلاق پذیر نہ ہوگا جس کی رو سے تئیس مارچ ، سن ایک ہزار نوسو چھپن سے کسی بھی وقت پاکستان میں نافذالعمل کسی دستور کی تنسیخ یا تخریب کی کاروائیوں کو جرم قرار دیا گیا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.