تجارت، کاروبار یا پیشے کی آزادی
By Super Admin•

ایسی شرائط قابلیت کے تابع، اگر کوئی ہوں ، جو قانون کے ذریعے مقرر کی جائیں، ہر شہری کوکوئی جائز پیشہ یا مشغلہ اختیار کرنے اور کوئی جائز تجارت یا کاروبار کرنے کا حق ہوگا:
مگر شرط یہ ہے کہ اس آرٹیکل میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا۔
(الف) کسی تجارت یا پیشے کو اُجرت نامہ کے طریقے کار کے ذریعے منضبط کرنے میں ؛ یا
(ب) تجارت ، کاروبار یا صنعت میں آزادانہ مقابلہ کے مفاد کے پیش نظر اسے منضبط کرنے میں ؛یا
(ج) وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت یا کسی ایسی کارپوریشن کی طرف سے جو مذکورہ حکومت کے زیر نگرانی ہو، دیگر اشخاص کو قطعی یا جزوی طور پر خارج کرکے کسی تجارت ، کاروبار، صنعت یا خدمت کا انتظام کرنے میں۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.