LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

انجمن سازی کی آزادی

By Super Admin
انجمن سازی کی آزادی

۱۔ پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیّت امنِ عامہ یا اخلاق کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع، ہر شہری کو انجمنیں یا یونینیں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔
۲۔ ہر شہری کو ، جو ملازمت پاکستان میں نہ ہو، پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق ہوگا اورمذکورہ قانون میں قرار دیا جائے گا کہ جبکہ وفاقی حکومت یہ اعلان کر دے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر بنائی گئی ہے یا عمل کر رہی ہے جو پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیت کے لئے مضر ہے تو وفاقی حکومت مذکورہ اعلان سے پندرہ دن کے اندر معاملہ عدالت عظمیٰ کے حوالے کردے گی جس کا مذکورہ حوالے پر فیصلہ قطعی ہوگا۔
۳۔ ہر سیاسی جماعت قانون کے مطابق اپنے مالی ذرائع کے ماخذ کےلئے جواب دہ ہوگی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.