LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیکرٹریٹ
General Articles

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیکرٹریٹ

1۔ ہر ایوان کا سیکرٹریٹ الگ ہوگا: مگر شرط یہ ہے کہ اس شق میں مذکورہ کوئی امر دونوں ایوانوں کے لئے مشترک اسامیاں وضع کرنے میں مانع نہ سمجھا جائے گا۔ 2۔ مجلس ِ شوری (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے کسی ایوان کے عملہ معتمدی میں بھرتی نیز مقرر کردہ اشخاص کی شرائط ملازمت کو منضبط کرسکے گی۔ 3۔ تاوقتیکہ مجلسِ شوری (پارلیمنٹ) شق (2) کے تحت قانون وضع نہ کرئے ، اسپیکر یا جیسی بھی صورت ہو، چیئر مین ، صدر کی…

By Super Admin6 Feb 2020
اسمبلی ٹوٹ جانے کی صورت میں خرچ کی منظوری دینے کا اختیار
General Articles

اسمبلی ٹوٹ جانے کی صورت میں خرچ کی منظوری دینے کا اختیار

مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود، کسی وقت جب کہ قومی اسمبلی ٹوٹی ہوئی ہو، تخمینی خرچ کی بابت رقوم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 82 میں مقررہ رائے شماری کے طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت آرٹیکل 83 کے احکام کے مطابق منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق ہونے تک ، وفاقی حکومت کسی مالی سال کے کسی حصہ کے لئے جو چار ماہ سے زائد نہ ہو، وفاقی مجموعی فنڈ سے خرچ کی منظوری دے سکے گی۔

By Super Admin6 Feb 2020
حساب پر رائے شماری
General Articles

حساب پر رائے شماری

مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود ، قومی اسمبلی کو اختیار ہوگا کہ وہ تخمینی خرچ کی بابت کسی رقم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 82 میں مقررہ رائے شماری کے طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت آرٹیکل 83 کے احکام کے مطابق منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق ہونے تک، کسی مالی سال کے کسی حصے کےلئے ، جو چار ماہ سے زائد نہ ہو، مذکورہ منظوری پیشگی دے دے۔

By Super Admin6 Feb 2020
ضمنی اور زائد رقوم
General Articles

ضمنی اور زائد رقوم

اگر کسی مالی سال کی بابت یہ معلوم ہوکہـــۤـ (الف) مجاز کردہ رقم جو رواں مالی سال کے دوران کسی خاص خدمت پر صرف کی جانی تھی، ناکافی ہے یا کسی ایسی نئی خدمت پر خرچ کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے جو اس سال کے سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں شامل نہیں ہے؛یا (ب) کسی مالی سال کے دوران کسی خدمت پر اس رقم سے زائد رقم صرف کردی گئی ہے جو اس سال کے واسطے اس خدمت کے لئے منظور کی گئی تھی؛ تو وفاقی حکومت کو اختیار ہوگا…

By Super Admin6 Feb 2020
منظور شدہ مصارف کی جدول کی توثیق
General Articles

منظور شدہ مصارف کی جدول کی توثیق

1۔ وزیر اعظم اپنے دستخطوں سے ایک جدول کی توثیق کرئے گا جو جس میں حسب ذیل کی تصریح ہوگی۔ (الف) ان رقوم کی جو قومی اسمبلی نے آرٹیکل 82 کے تحت منظور کی ہوں یا جس کا منظور کیا جانا متصور ہو؛ اور (ب) ان مختلف رقوم کی جو وفاقی مجموعی فنڈ سے واجب الادا مصارف کو پورا کرنے کے لئے مطلوب ہوں لیکن کسی رقم کی صورت میں اس رقم سے متجاوز نہ ہوگی جو قومی اسمبلی میں اس سے قبل پیش کردہ کیفیت نامہ میں دکھائی گئی…

By Super Admin6 Feb 2020
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریقہ کار
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریقہ کار

1۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے اس حصہ پر جو وفاقی مجموعی فنڈ سے واجب الادا مصارف سے تعلق رکھتا ہو قومی اسمبلی میں بحث ہوسکے گی ، لیکن اسے قومی اسمبلی کی رائے شماری کے لئے پیش نہیں کیا جائے گا۔ 2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کا وہ حصہ جو دیگر مصارف سے تعلق رکھتا ہو مطالبا ت زر کی شکل میں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اسمبلی کو کسی مطالبے کو منظور کرنے یا منظور کرنے سے انکار کرنے یا کسی…

By Super Admin6 Feb 2020
وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف
General Articles

وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف

مندرجہ بالا مصارف ، وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الا دا مصار ف ہوں گے:- (الف) صدر کو واجب الا دا مشاہرہ اور اس کے عہدے سے متعلق دیگر مصارف ، اور مشاہرہ جو مندرجہ ذیل کو واجب الا دا ہوگا۔ (ایک) عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج صاحبان؛ (دو) چیف الیکشن کمشنر؛ (تین) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین؛ (چار) قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (پانچ) محاسب اعلیٰ؛ (ب) عدالت عظمیٰ ، عدالت عالیہ اسلام…

By Super Admin6 Feb 2020
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ

1۔ وفاقی حکومت ہر مالی سال کی بابت ، وفاقی حکومت کی اس سال کی تخمینی آمدنی اور مصارف کا کیفیت نامہ قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرائے گی، جس کا اس حصہ میں سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔ 2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں مندرجہ ذیل علیحدہ علیحدہ ظاہر کی جائیں گیــــ (الف) ایسی رقوم جو ان مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں جنہیں دستور میں وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الا دا بیان…

By Super Admin6 Feb 2020
وفاقی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب کی تحویل وغیرہ
General Articles

وفاقی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب کی تحویل وغیرہ

وفاقی مجموعی فنڈ کی تحویل ، اس فنڈ میں رقوم کی ادائیگی ، اس سے رقوم کی بازخواست، وفاقی حکومت کو یا اس کی طرف سے وصول شدہ دیگر رقوم کی تحویل ، وفاق کے سرکاری حساب میں ان کی ادائیگی ، اور اس میں سےباز خواست، اور مذکورہ بالا امور سے متعلقہ یا ضمنی جملہ امور مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے یا اس بارے میں اس طرح احکام وضع ہونے تک، صدر کے وضع کردہ کوائف کے بموجب منضبط ہوں گے۔

By Super Admin6 Feb 2020