منظور شدہ مصارف کی جدول کی توثیق

1۔ وزیر اعظم اپنے دستخطوں سے ایک جدول کی توثیق کرئے گا جو جس میں حسب ذیل کی تصریح ہوگی۔
(الف) ان رقوم کی جو قومی اسمبلی نے آرٹیکل 82 کے تحت منظور کی ہوں یا جس کا منظور کیا جانا متصور ہو؛ اور
(ب) ان مختلف رقوم کی جو وفاقی مجموعی فنڈ سے واجب الادا مصارف کو پورا کرنے کے لئے مطلوب ہوں لیکن کسی رقم کی صورت میں اس رقم سے متجاوز نہ ہوگی جو قومی اسمبلی میں اس سے قبل پیش کردہ کیفیت نامہ میں دکھائی گئی ہو۔
2۔ بایں طور تو ثیق شدہ جدول کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا لیکن اس میں بحث یا رائے شماری نہیں ہوگی۔
3۔ دستور کے تابع، وفاقی مجموعی فنڈ سے کوئی مصارف با ضابطہ منظور شدہ متصور نہ ہوگا، تاوقتیکہ بایں طور توثیق شدہ جدول میں اس کی صراحت نہ کردی گئی ہو اور مذکورہ جدول کو شق (2) کی رو سے مطلوبہ طور پر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ کر دیا گیا ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.