LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیکرٹریٹ

By Super Admin
مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیکرٹریٹ

1۔ ہر ایوان کا سیکرٹریٹ الگ ہوگا:
مگر شرط یہ ہے کہ اس شق میں مذکورہ کوئی امر دونوں ایوانوں کے لئے مشترک اسامیاں وضع کرنے میں مانع نہ سمجھا جائے گا۔
2۔ مجلس ِ شوری (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے کسی ایوان کے عملہ معتمدی میں بھرتی نیز مقرر کردہ اشخاص کی شرائط ملازمت کو منضبط کرسکے گی۔
3۔ تاوقتیکہ مجلسِ شوری (پارلیمنٹ) شق (2) کے تحت قانون وضع نہ کرئے ، اسپیکر یا جیسی بھی صورت ہو، چیئر مین ، صدر کی منظوری سے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے عملہ معتمدی میں بھرتی اور مقرر کردہ اشخاص کی ملازمت کی شرائط کو منضبط کرنے کے لئے قواعد وضع کرسکے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.