اسمبلی ٹوٹ جانے کی صورت میں خرچ کی منظوری دینے کا اختیار
By Super Admin•

مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود، کسی وقت جب کہ قومی اسمبلی ٹوٹی ہوئی ہو، تخمینی خرچ کی بابت رقوم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 82 میں مقررہ رائے شماری کے طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت آرٹیکل 83 کے احکام کے مطابق منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق ہونے تک ، وفاقی حکومت کسی مالی سال کے کسی حصہ کے لئے جو چار ماہ سے زائد نہ ہو، وفاقی مجموعی فنڈ سے خرچ کی منظوری دے سکے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.