سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ
By Super Admin•

1۔ وفاقی حکومت ہر مالی سال کی بابت ، وفاقی حکومت کی اس سال کی تخمینی آمدنی اور مصارف کا کیفیت نامہ قومی اسمبلی کے سامنے پیش کرائے گی، جس کا اس حصہ میں سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔
2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں مندرجہ ذیل علیحدہ علیحدہ ظاہر کی جائیں گیــــ
(الف) ایسی رقوم جو ان مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں جنہیں دستور میں وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الا دا بیان کیا گیا ہے؛ اور
(ب) ایسی رقوم جو ایسے دیگر مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں ، جن کی وفاقی مجموعی فنڈ سے ادائیگی کی تجویز کی گئی ہو؛
اور محاصل کے حساب میں سے ہونے والے مصارف اور دیگر مصارف میں تفریق رکھی جائے گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.