LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

ضمنی اور زائد رقوم

By Super Admin
ضمنی اور زائد رقوم

اگر کسی مالی سال کی بابت یہ معلوم ہوکہـــۤـ
(الف) مجاز کردہ رقم جو رواں مالی سال کے دوران کسی خاص خدمت پر صرف کی جانی تھی، ناکافی ہے یا کسی ایسی نئی خدمت پر خرچ کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے جو اس سال کے سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں شامل نہیں ہے؛یا
(ب) کسی مالی سال کے دوران کسی خدمت پر اس رقم سے زائد رقم صرف کردی گئی ہے جو اس سال کے واسطے اس خدمت کے لئے منظور کی گئی تھی؛
تو وفاقی حکومت کو اختیار ہوگا کہ وفاقی مجموعی فنڈ سے خرچ کی منظوری دے دے ، خواہ وہ خرچ دستور کی رو سے مذکورہ فنڈ سے واجب الادا ہو یا نہ ہو، اور قومی اسمبلی کے سامنے ایک ضمنی کیفیت نامہ میزانیہ یا ، جیسی بھی صورت ہو ، زائد کیفیت نامہ میزانیہ پیش کرائے جس میں مذکورہ خرچ کی رقم درج ہو اور ان کیفیت ناموں پر آرٹیکل 80 یا 83 کے احکام کا اطلاق اسی طرح ہوگا جیسا کہ ان کا اطلاق سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ پر ہوتاہے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.