LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف

By Super Admin
وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف

مندرجہ بالا مصارف ، وفاقی مجموعی فنڈ پر واجب الا دا مصار ف ہوں گے:-
(الف) صدر کو واجب الا دا مشاہرہ اور اس کے عہدے سے متعلق دیگر مصارف ، اور مشاہرہ جو مندرجہ ذیل کو واجب الا دا ہوگا۔
(ایک) عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ اسلام آباد کے جج صاحبان؛
(دو) چیف الیکشن کمشنر؛
(تین) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین؛
(چار) قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر
(پانچ) محاسب اعلیٰ؛
(ب) عدالت عظمیٰ ، عدالت عالیہ اسلام آباد ، محاسب اعلیٰ کے محکمے اور چیف الیکشن کمشنر اور انتخابی کمیشن کے دفتر اور سینٹ اور قومی اسمبلی کے دفاتر کے انتظامی مصارف بشمول افسران اور عملہ کو واجب الا دا مشاہرے سمیت انتظامی اخراجات؛
(ج) جملہ واجبات قرضہ جن کی ادائیگی وفاقی حکومت کے ذمے ہو ، بشمول سود ، مصارف ذخیرہ ادائی سرمائے کی بازادائیگی یا بے باقی اور قرضون کے حصول کے اور وفاقی مجموعی فنڈ کی ضمانت پر قرض کے معاوضے اور انفکاک کے سلسلے میں کئے جانے والے دیگر مصارف؛
(د) کوئی رقوم جو پاکستان کے خلاف کسی عدالت یا ٹربیونل کے کسی فیصلے، ڈگری یافیصلہ ثالثی کی تعمیل کے لئے درکار ہوں ؛ اور
(ہ) کوئی دیگر رقوم جن کو دستور یا مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے مذکورہ طور پر واجب الادا قرار دے دیا گیا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.