LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

حساب پر رائے شماری
General Articles

حساب پر رائے شماری

مذکورہ بالا احکام میں مالی امور سے متعلق شامل کسی امر کے باوجود صوبائی اسمبلی کو اختیار ہوگا کہ وہ تخمینی خرچ کی بابت کسی رقم کی منظوری کے لئے آرٹیکل 122 میں مقرر رائے شماری کے طریقہ کار کی تکمیل اور خرچ کی بابت آرٹیکل 123 کے احکام کے مطابق خرچ کی جدول کی توثیق ہونے تک کسی مالی سال کے کسی حصہ کےلئے ، جو تین ماہ سے زائد نہ ہو ، کوئی منظوری پیشگی دے دے۔

By Super Admin10 Feb 2020
ضمنی اور زائد رقم
General Articles

ضمنی اور زائد رقم

اگر کسی مالی سال کی بابت یہ معلوم ہوکہـــــ (الف) مجاز کردہ رقم جو رواں مالی سال کے دوران کسی خاص خدمت پر صرف کی جانی تھی ناکافی ہے یا کسی ایسی نئی خدمت پر خرچ کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے جو اس سال کے سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں شامل نہیں ہے؛یا (ب) کسی مالی سال کے دوران کسی خدمت پر اس رقم سے زائد رقم صرف کردی گئی ہے جو اس سال کے واسطے اس خدمت کے لئے منظور کی گئی تھی؛ تو صوبائی حکومت کو اختیار ہوگا…

By Super Admin10 Feb 2020
منظور  شدہ خرچ کی جدول کی توثیق
General Articles

منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق

1۔ وزیراعلیٰ اپنے دستخطوں سے ایک جدول کی توثیق کریگا جس میں حسب ذیل تصریح ہوگیــــ (الف) ان رقوم کی جو آرٹیکل 122 کے تحت صوبائی اسمبلی نے منظور کی ہوں یا جن کا منظور کیا جانا متصور ہو؛ اور (ب) ان مختلف رقوم کی جو صوبائی مجموعی فنڈ سے واجب الا دامصارف کو پورا کرنے کے لئے مطلوب ہوں ، لیکن کسی رقم کی صورت میں اس رقم سے متجاوزنہ ہوگی جو اسمبلی میں اس سے قبل پیش کردہ کیفیت نامہ میں دکھائی گئی ہو۔ 2۔…

By Super Admin10 Feb 2020
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریق کار
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریق کار

1۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے اس حصہ پر جو صوبائی مجموعی فنڈ سے واجب الادا مصارف سے تعلق رکھتا ہو، صوبائی اسمبلی میں بحث ہوسکے گی لیکن اسے صوبائی اسمبلی کے رائے دہی کے لئے پیش نہیں کیا جائے گا۔ 2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کا وہ حصہ جو دیگر مصارف سے تعلق رکھتا ہو ، مطالبات زر کی شکل میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اس اسمبلی کو کسی مطالبے کو منظور کرنے یا منظور کرنے سے انکار کرنے ، یا…

By Super Admin10 Feb 2020
صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادامصارف
General Articles

صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادامصارف

مندرجہ ذیل مصارف صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف ہوں گے:- (الف) گورنر کو قابل ادائیگی مشاہرہ اور اس کے عہدے سے متعلق دیگر مصارف اور مشاہرہ جو مندرجہ ذیل کو قابل ادائیگی ہوگا:- (اول) عدالت عالیہ کے جج؛ اور (دوم) صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر؛ (ب) عدالت ِ عالیہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے انتظامی اخراجات بشمول ان مشاہروں کے جو ان کے عہدہ داروں اور ملازمین کو واجب الادا ہوں؛ (ج)…

By Super Admin10 Feb 2020
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ

1۔ صوبائی حکومت، ہر مالی سال کی بابت ، صوبائی حکومت کی اس سال کی تخمینی آمدنی اور مصارف کا کیفیت نامہ صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کرائے گی جس کا اس باب میں سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔ 2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں مندرجہ ذیل علیحدہ علیحدہ ظاہر کی جائیں گیـــــــ (الف) ایسی رقوم جو ان مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں جنہیں دستور میں صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب…

By Super Admin10 Feb 2020
صوبائی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب کی تحویل وغیرہ
General Articles

صوبائی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب کی تحویل وغیرہ

صوبائی مجموعی فنڈ کی تحویل ، اس فنڈ میں رقوم کی ادائیگی، اس سے رقوم کی بازخواست، صوبائی حکومت کو یا اسکی طرف سے وصول شدہ دیگر رقوم کی تحویل ، صوبے کے سرکاری حساب میں ان کی ادائیگی اور اس سے بازخواست ، اور مذکورہ بالا امور سے متعلقہ یا ضمنی جملہ امور ، صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے ذریعے یا اس بارے میں اس طرح احکام وضع ہونے تک گورنر کے بنائے ہوئے قواعد کے بموجب منضبط ہوں گے۔

By Super Admin10 Feb 2020
مالیاتی طریقِ کار (صوبائی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب)
General Articles

مالیاتی طریقِ کار (صوبائی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب)

1۔ صوبائی حکومت کے وصول شدہ تمام محاصل ، اس حکومت کے جاری کردہ جملہ قرضہ جات اور کسی قرضہ کی واپسی کے سلسلہ میں اسے وصول ہونے والی تمام رقوم، ایک مجموعی فنڈ کا حصہ بنیں گی جس کا نام صوبائی مجموعی فنڈ ہوگا۔ 2۔ دیگر تمام رقوم جوــــ (الف) صوبائی حکومت کو یا اس کی طرف سے وصول ہوں ؛ یا (ب) عدالت عالیہ یا صوبے کے اختیار کے تحت قائم شدہ کسی دوسری عدالت کو وصول ہوں یا اس کے پاس جمع کرائی گئی ہوں؛ صوبے…

By Super Admin10 Feb 2020
بل اجلاس کی برخاستگی وغیرہ کی بناء پر ساقط نہیں ہوگا
General Articles

بل اجلاس کی برخاستگی وغیرہ کی بناء پر ساقط نہیں ہوگا

1۔ کسی صوبائی اسمبلی میں زیر غور کوئی بل، اسمبلی کی برخاستگی کی بناء پر ساقط نہیں ہوگا۔ 2۔ کسی صوبائی اسمبلی میں زیر غور کوئی بل ، اسمبلی کے ٹوٹ جانے پر ساقط ہوجائے گا۔

By Super Admin10 Feb 2020