LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریق کار

By Super Admin
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کی بابت طریق کار

1۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے اس حصہ پر جو صوبائی مجموعی فنڈ سے واجب الادا مصارف سے تعلق رکھتا ہو، صوبائی اسمبلی میں بحث ہوسکے گی لیکن اسے صوبائی اسمبلی کے رائے دہی کے لئے پیش نہیں کیا جائے گا۔
2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کا وہ حصہ جو دیگر مصارف سے تعلق رکھتا ہو ، مطالبات زر کی شکل میں صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اس اسمبلی کو کسی مطالبے کو منظور کرنے یا منظور کرنے سے انکار کرنے ، یا کسی مطالبے کو اس میں مصرحہ رقم کی تخفیف کے تابع منظور کرنے کا اختیار ہوگا:
3۔ صوبائی حکومت کی سفارش کے بغیر کوئی مطالبہ زر پیش نہیں کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.