LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

بلوں کے لئے گورنر کی منظوری
General Articles

بلوں کے لئے گورنر کی منظوری

1۔ جب صوبائی اسمبلی کسی بل کو منظور کرلے، تو اسے گورنر کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 2۔ جب کوئی بل گورنر کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے ، تو گورنر دس دن کے اندرـــــــ (الف) بل کی منظوری دے گا؛ یا (ب) کسی ایسے بل کی صورت میں جو مالی بل نہ ہو، بل کو اس پیغام کے ساتھ صوبائی اسمبلی کو واپس کردے گا کہ بل پر یا اس کے کسی مصرحہ حکم پر دوبارہ غور کیا جائے اور یہ کہ پیغام میں مصرحہ کسی ترمیم پر…

By Super Admin9 Feb 2020
مالی اقدامات کے لئے صوبائی حکومت کی رضامندی ضروری ہوگی
General Articles

مالی اقدامات کے لئے صوبائی حکومت کی رضامندی ضروری ہوگی

1۔ کسی مالی بل ، یا کسی بل یا ترمیم کو جواگر وضع اور نافذ العمل ہوجائے تو صوبائی مجموعی فنڈ سے اخراجات یا صوبے کے سرکاری حسابات میں سے رقم کی بازخواست کا باعث ہو صوبائی اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا یا اس کی تحریک نہیں کی جائے گی بجز اس کے کہ صوبائی حکومت اسے پیش کرئے یا اس کی تحریک کرئے یا اس کی رضامندی سے ایسا کیا جائے۔ 2۔ اس آرٹیکل کی اغراض کے لئے کسی بل یا ترمیم کو مالی بل تصور کی جائے گا…

By Super Admin9 Feb 2020
صوبائی اسمبلی میں بحث پر پابندی
General Articles

صوبائی اسمبلی میں بحث پر پابندی

کسی صوبائی اسمبلی میں عدالت عظمیٰ یا کسی عدالت ِ عالیہ کے کسی جج کے اپنے فرائض کی انجام دہی میں طرز عمل کے بارے میں کوئی بحث نہیں ہوگی۔

By Super Admin9 Feb 2020
صوبائی اسمبلی کی رکنیت کیلئے اہلیت اور نا اہلیت
General Articles

صوبائی اسمبلی کی رکنیت کیلئے اہلیت اور نا اہلیت

آرٹیکل62 اور 63 میں مندرج قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے اہلیت اور نا اہلیت کا کسی صوبائی اسمبلی کے لئے بھی اس طرح اطلاق ہوگا گویا کہ اس میں "قومی اسمبلی" کا حوالہ "صوبائی اسمبلی" کا حوالہ ہو۔

By Super Admin9 Feb 2020
صوبائی اسمبلی کی تحلیل
General Articles

صوبائی اسمبلی کی تحلیل

1۔ گورنر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردے گا اگر وزیر اعلیٰ اُسے ایسا مشورہ دے اور صوبائی اسمبلی ، بجز اس کے کہ اس سے قبل تحلیل نہ کردی گئی ہو، وزیراعلیٰ کی طرف سے ایسا مشورہ دیئے جانے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے خاتمے پر تحلیل ہوجائے گی۔ تشریخ: اس آرٹیکل میں "وزیر اعلیٰ " کے حوالے سے یہ معنی اخذ نہیں کئے جائیں گے کہ اس میں کسی ایسے وزیراعلیٰ کا حوالہ شامل ہے جس کے خلاف صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد کے…

By Super Admin9 Feb 2020
صوبائی اسمبلی میں تقریر کرنے کا حق
General Articles

صوبائی اسمبلی میں تقریر کرنے کا حق

ایڈووکیٹ جنرل کو صوبائی اسمبلی یا اس کی کسی کمیٹی میں جس کا اسے رکن نامزد کردیا جائے ، تقریر کرنے اور بصورت دیگر اس کی کاروائی میں حصہ لینے کا حق ہوگا، لیکن اس آرٹیکل کی رو سے وہ ووٹ دینے کا مستحق نہ ہوگا۔

By Super Admin9 Feb 2020
گورنر کا صوبائی اسمبلی سے خطاب کرنے کا اختیار
General Articles

گورنر کا صوبائی اسمبلی سے خطاب کرنے کا اختیار

گورنر صوبائی اسمبلی سےخطاب کرسکے گا اور اس مقصد کے لئے ارکان کی حاضری کا حکم دے سکے گا۔

By Super Admin9 Feb 2020
صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب اور برخاست کرنا
General Articles

صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب اور برخاست کرنا

گورنر وقتاََ فوقتاََـــــــــــــ (الف) صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایسے وقت اور مقام پر طلب کرسکے گا جسے وہ مناسب خیال کرئے ؛اور (ب) صوبائی اسمبلی کا اجلاس برخاست کرسکے گا۔

By Super Admin9 Feb 2020
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر
General Articles

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر

کسی عام انتخاب کے بعد کوئی صوبائی اسمبلی اپنے پہلے اجلاس میں بہ اخراج کسی دیگر کام کے اپنے ارکان میں سے ایک اسپیکر اور ایک ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرئے گی اور جتنی بار بھی اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہوجائے ، وہ اسمبلی کسی اور رکن کو بطور اسپیکر یا جیسی بھی صورت ہو، ڈپٹی اسپیکر منتخب کرئے گی۔

By Super Admin9 Feb 2020