Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

صوبائی اسمبلی کی میعاد
کوئی صوبائی اسمبلی، اگر وہ قبل ازوقت توڑ نہ دی جائے ، اپنے پہلے اجلاس کی تاریخ سے پانچ سال کی میعاد تک برقرار رہے گی اور اپنی میعاد کے اختتام پر ٹوٹ جائے گی۔

باب2۔ صوبائی اسمبلیاں۔۔ صوبائی اسمبلیوں کی تشکیل
1۔ ہر صوبائی اسمبلی عام نشستوں اور خواتین اور غیر مسلموں کے لئے مخصوص نشستوں پر مشتمل ہوگی جس طرح کہ ذیل میں صراحت کی گئی ہے:۔ عام نشستیں خواتین غیر مسلم کل بلوچستان 51 11 3 65 خیبر پختونخوا 115 26 4 145 پنجاب 297 66 8 371 سندھ 130 29 9 168 (1/الف) شق (1ٍ) میں محولہ ، صوبہ خیبر پختونخواکے لئے نشستوں میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات کی نسبت سولہ عام نشستیں ، خواتین کی چار نشستیں اور غیر…

گورنر مشورے وغیرہ پر عمل کرئے گا
1۔ دستور کے تابع، اپنے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں ، گورنر کابینہ یا وزریراعلیٰ کے مشورے پر اور اس کے مطابق عمل کرئے گا: مگر شرط یہ ہے کہ پندرہ دن کے اندرگورنر کابینہ یا جیسی بھی صورت ہو وزیراعلیٰ کو مذکورہ مشورے پر عام طور پر یابصورتِ دیگر دوبارہ غور کرنے کا حکم دے سکے گا اور گورنر دس دنوں کے اندر مذکورہ دوبارہ غور کے بعد دیئے ہوئے مشورے کے مطابق عمل کرئے گا۔ 2۔ اس سوال کی کہ آیا کوئی اور…

اسپیکر صوبائی اسمبلی، گورنر کی غیر موجودگی میں بطور گورنر
جب گورنر، پاکستان سے غیر حاضری کی صورت میں یا کسی دوسری وجہ سے اپنے عہدے کے کارہائے منصبی کی انجام دہی کے قابل نہ ہو تو اسپیکر صوبائی اسمبلی اور اس کی غیر حاضری میں کوئی بھی دوسرا شخص جیسا کہ صدر نامزد کرئے گا جو گورنر کے کارہائے منصبی انجام دے گا تاوقتیکہ گورنر پاکستان واپس آجائے یا جیسی بھی صورت ہو اپنے کارہائے منصبی سنبھال لے۔

گورنر کےعہدے کی شرائط
1۔ گورنر پاکستان کی ملازمت میں کوئی منفعت بخش عہدہ یا کوئی دوسری ایسی حیثیت قبول نہیں کرئے گا جو خدمات کی انجام دہی کے صلہ میں معاوضہ کے حق کی حامل ہو۔ 2۔ گورنر ، مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا کسی صوبائی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے انتخاب کا اُمیدوار نہیں ہوگا اور اگر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)یا کسی صوبائی اسمبلی کے کسی رکن کو گورنر مقرر کیا جائے تو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) یا جیسی بھی صورت ہو، صوبائی…

اٹارنی جنرل برائے پاکستان
1۔ صدر کسی ایسے شخص کو جو عدالت عظمیٰ کا جج بننے کا اہل ہو، پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کرئے گا۔ 2۔ اٹارنی جنرل صدر کی خوشنودی حاصل رہنے تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔ اور نجی پیشہ وکالت میں حصہ نہیں لے سکے گا جب تک وہ اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہے گا۔ 3۔ اٹارنی جنرل کا یہ فرض ہوگا کہ وہ وفاقی حکومت کو ایسے قانونی معاملات پر مشورہ دے اور قانونی نوعیت کے ایسے دیگر فرائض انجام دے جو وفاقی حکومت کی…

وفاقی حکومت کا انصرام کار
1۔ وفاقی حکومت کی کل عاملانہ کاروائیوں کے بارے میں یہ کہا جائے گا کہ وہ صدر کے نام سے کی گئی ہیں۔ 2۔ وفاقی حکومت قواعد کے ذریعے ان احکام اور دیگر دستاویزات کی توثیق کے طریقے کی صراحت کرئے گی جو (صدر کے نام سے) مرتب یا جاری کی گئی ہوں اور اس طرح توثیق شدہ کسی حکم یا دستاویز کے جواز پر کسی عدالت میں اس بناء پر اعتراض نہیں کیا جائے گا کہ اس کو صدر نے مرتب یا جاری نہیں کیا تھا۔ 3۔ وفاقی حکومت اپنے…

ماتحت ہیئت ہائے مجاز کو کارہائے منصبی کی تفویض
وفاقی حکومت کی سفارش پر مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) قانون کے ذریعے وفاقی حکومت کے ماتحت عہدیداروں یا ہیئت ہائے مجاز کو کارہائے منصبی تفویض کرسکے گی۔

وفاقی کے عاملانہ اختیار کی وسعت
دستور کے تابع ، وفاق کا عاملانہ اختیار ان امور پر حاوی ہوگا جن کے بارے میں مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کو قوانین وضع کرنے کا اختیار ہے، جس میں پاکستان میں اور اس سے باہر کے علاقہ جات کے متعلق حقوق ، اقتدار اور دائرہ اختیار کو بروئے گا رلانا شامل ہے: مگر شرط یہ ہے کہ مذکورہ اقتدار ، ماسوائے جیسا کہ دستور میں یا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے وضع کردہ کسی قانون میں بالصراحت موجود ہو ، کسی صوبے میں کسی ایسے…