LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وفاقی کے عاملانہ اختیار کی وسعت

By Super Admin•
وفاقی کے عاملانہ اختیار کی وسعت

دستور کے تابع ، وفاق کا عاملانہ اختیار ان امور پر حاوی ہوگا جن کے بارے میں مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کو قوانین وضع کرنے کا اختیار ہے، جس میں پاکستان میں اور اس سے باہر کے علاقہ جات کے متعلق حقوق ، اقتدار اور دائرہ اختیار کو بروئے گا رلانا شامل ہے:
مگر شرط یہ ہے کہ مذکورہ اقتدار ، ماسوائے جیسا کہ دستور میں یا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے وضع کردہ کسی قانون میں بالصراحت موجود ہو ، کسی صوبے میں کسی ایسے امر پر حاوی نہیں ہوگا جس کے بارے میں صوبائی اسمبلی کو بھی قوانین وضع کرنے کا اختیار ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.