گورنر مشورے وغیرہ پر عمل کرئے گا

1۔ دستور کے تابع، اپنے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں ، گورنر کابینہ یا وزریراعلیٰ کے مشورے پر اور اس کے مطابق عمل کرئے گا:
مگر شرط یہ ہے کہ پندرہ دن کے اندرگورنر کابینہ یا جیسی بھی صورت ہو وزیراعلیٰ کو مذکورہ مشورے پر عام طور پر یابصورتِ دیگر دوبارہ غور کرنے کا حکم دے سکے گا اور گورنر دس دنوں کے اندر مذکورہ دوبارہ غور کے بعد دیئے ہوئے مشورے کے مطابق عمل کرئے گا۔
2۔ اس سوال کی کہ آیا کوئی اور اگرا یسا ہے تو کیا مشورہ وزیراعلیٰ یا کابینہ نے گورنر کو دیا تھا کسی عدالت ، ٹربیونل یا دیگر ہیئت مجاز میں یا اس کی طرف سے تفتیش نہیں کی جائے گی۔
3۔ جبکہ گورنر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردے ، شق (1) میں شامل کسی امر کے باوجود وہ
(الف) تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر اسمبلی کے عام انتخاباتل کے انعقاد کے لیے ، تاریخ مقرر کرئے گا؛ اور
(ب) نگران کابینہ مقرر کرئے گا۔
5۔ احکامات (آرٹیکل 48 کی شق (2)) کے کسی گورنر کے سلسلے میں اس طرح موئثر ہوں گے گویا کہ ان میں "صدر" کا حوالہ "گورنر" گورنر کا حوالہ ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.