LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

اٹارنی جنرل برائے پاکستان

By Super Admin
اٹارنی جنرل برائے پاکستان

1۔ صدر کسی ایسے شخص کو جو عدالت عظمیٰ کا جج بننے کا اہل ہو، پاکستان کا اٹارنی جنرل مقرر کرئے گا۔
2۔ اٹارنی جنرل صدر کی خوشنودی حاصل رہنے تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔ اور نجی پیشہ وکالت میں حصہ نہیں لے سکے گا جب تک وہ اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہے گا۔
3۔ اٹارنی جنرل کا یہ فرض ہوگا کہ وہ وفاقی حکومت کو ایسے قانونی معاملات پر مشورہ دے اور قانونی نوعیت کے ایسے دیگر فرائض انجام دے جو وفاقی حکومت کی طرف سے اسے حوالے کئے جائیں یا تفویض کئے جائیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں اسے پاکستان کی تمام عدالتوں اور ٹربیونلوں میں سماعت کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
4۔ اٹارنی جنرل ، صدر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوسکے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.