بلوں کے لئے گورنر کی منظوری

1۔ جب صوبائی اسمبلی کسی بل کو منظور کرلے، تو اسے گورنر کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
2۔ جب کوئی بل گورنر کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے ، تو گورنر دس دن کے اندرـــــــ
(الف) بل کی منظوری دے گا؛ یا
(ب) کسی ایسے بل کی صورت میں جو مالی بل نہ ہو، بل کو اس پیغام کے ساتھ صوبائی اسمبلی کو واپس کردے گا کہ بل پر یا اس کے کسی مصرحہ حکم پر دوبارہ غور کیا جائے اور یہ کہ پیغام میں مصرحہ کسی ترمیم پر غورکیا جائے۔
3۔ جب گورنر نے کوئی بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہو تو اس پر صوبائی اسمبلی دوبارہ غور کرئے گی اور اگر صوبائی اسمبلی اسے صوبائی اسمبلی کے حاضر اور ووٹ دینے والے ارکان کی اکثریت کے ووٹوں سے ترمیم کے ساتھ یا بلاترمیم دوبارہ منظور کرئے تو اسے دوبارہ گورنر کو پیش کیا جائے گا اور گورنر دس دنوں کے اندر اس کی منظوری دے گا جس میں ناکامی کی صورت میں یہ سمجھا جائےگا کہ منظوری ہوچکی ہے۔
4۔ جب گورنر نے کسی بل کی منظوری دے دی ہو یا اس کی دی گئی منطوری متصور ہو تو وہ قانون بن جائے گا اور صوبائی اسمبلی کا ایکٹ کہلائے گا۔
5۔ کسی صوبائی اسمبلی کا کوئی ایکٹ ، اور کسی ایسے ایکٹ کا کوئی حکم ، محض اس وجہ سے باطل نہیں ہوگا کہ دستور کے تحت مطلوبہ کوئی سفارش ، ماقبل منطوری یا رضا مندی نہیں دی گئی تھی اگر مذکورہ ایکٹ کی دستور کے مطابق منظوری دی گئی ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.