صوبائی اسمبلی کی تحلیل

1۔ گورنر صوبائی اسمبلی کو تحلیل کردے گا اگر وزیر اعلیٰ اُسے ایسا مشورہ دے اور صوبائی اسمبلی ، بجز اس کے کہ اس سے قبل تحلیل نہ کردی گئی ہو، وزیراعلیٰ کی طرف سے ایسا مشورہ دیئے جانے کے بعد اڑتالیس گھنٹوں کے خاتمے پر تحلیل ہوجائے گی۔
تشریخ: اس آرٹیکل میں "وزیر اعلیٰ " کے حوالے سے یہ معنی اخذ نہیں کئے جائیں گے کہ اس میں کسی ایسے وزیراعلیٰ کا حوالہ شامل ہے جس کے خلاف صوبائی اسمبلی میں عدم اعتماد کے ووٹ کی کسی قرارداد کا نوٹس دے دیا گیا ہو لیکن اس پر رائے دہی نہ کی گئی ہو یا جس کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کوئی قرار داد منظور ہوگئی ہو۔
2۔ گورنر بھی اپنی صوابدید پر ، لیکن صدر کی ماقبل منظوری کے تابع، صوبائی اسمبلی کو توڑ سکے گا، جبکہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ منظور کیے جانے کے بعد ، صوبائی اسمبلی کے کسی رکن کا دستور کے احکام کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد رکھنے کا امکان نہ ہو جس طرح کہ اس غرض سے بلائی گئی صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں معلوم ہوا ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.