LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

ضمنی اور زائد رقم

By Super Admin
ضمنی اور زائد رقم

اگر کسی مالی سال کی بابت یہ معلوم ہوکہـــــ
(الف) مجاز کردہ رقم جو رواں مالی سال کے دوران کسی خاص خدمت پر صرف کی جانی تھی ناکافی ہے یا کسی ایسی نئی خدمت پر خرچ کی ضرورت پیدا ہوگئی ہے جو اس سال کے سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں شامل نہیں ہے؛یا
(ب) کسی مالی سال کے دوران کسی خدمت پر اس رقم سے زائد رقم صرف کردی گئی ہے جو اس سال کے واسطے اس خدمت کے لئے منظور کی گئی تھی؛
تو صوبائی حکومت کو اختیار ہوگا کہ صوبائی مجموعی فنڈ سے خرچ کی منظور ی دے دے، خواہ وہ خرچ دستور کی رو سے اس فنڈ سے واجب الادا ہو یا نہ ہو، اور صوبائی اسمبلی کے سامنے ایک ضمنی کیفیت نامہ میزانیہ یا جیسی بھی صورت ہو، ایک زائد کیفیت نامہ میزانیہ پیش کرائے گی جس میں مذکورہ خرچ کی رقم درج ہو، اور ان کیفیت ناموں پر آرٹیکل 120تا 123 کے احکام کا اطلاق اسی طرح ہوگا جیسے ان کا اطلاق سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ پر ہوتا ہے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.