LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ

By Super Admin
سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ

1۔ صوبائی حکومت، ہر مالی سال کی بابت ، صوبائی حکومت کی اس سال کی تخمینی آمدنی اور مصارف کا کیفیت نامہ صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کرائے گی جس کا اس باب میں سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ کے طور پر حوالہ دیا گیا ہے۔
2۔ سالانہ کیفیت نامہ میزانیہ میں مندرجہ ذیل علیحدہ علیحدہ ظاہر کی جائیں گیـــــــ
(الف) ایسی رقوم جو ان مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں جنہیں دستور میں صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادابیان کیا گیا ہے؛ اور
(ب) ایسی رقوم جو ایسے دیگر مصارف کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں جن کی صوبائی مجموعی فنڈ سے ادائیگی کی تجویز کی گئی ہو؛
اور محاصل کے حساب میں سے ہونے والے مصارف اور دیگر مصارف میں تفریق رکھی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.