LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادامصارف

By Super Admin
صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادامصارف

مندرجہ ذیل مصارف صوبائی مجموعی فنڈ پر واجب الادا مصارف ہوں گے:-
(الف) گورنر کو قابل ادائیگی مشاہرہ اور اس کے عہدے سے متعلق دیگر مصارف اور مشاہرہ جو مندرجہ ذیل کو قابل ادائیگی ہوگا:-
(اول) عدالت عالیہ کے جج؛ اور
(دوم) صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر؛
(ب) عدالت ِ عالیہ اور صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے انتظامی اخراجات بشمول ان مشاہروں کے جو ان کے عہدہ داروں اور ملازمین کو واجب الادا ہوں؛
(ج) جملہ واجبات قرضہ جن کی ادائیگی صوبائی حکومت کے ذمہ ہو، بشمول سود ، مصارف ذخیرہ ادائی، سرمایہ کی بازادائیگی یا بے باقی یا قرضوں کے حصول کے اور صوبائی مجموعی فنڈ کی ضمانت پر قرض کے معاوضے اور انفکاک کے سلسلے میں کئے جانے والے دیگر مصارف؛
(د) کوئی رقوم جو کسی صوبے کے خلاف کسی عدالت یا ٹربیونل کے کسی فیصلے ، ڈگری یا فیصلہ ثالثی کی تعمیل کے لئے درکار ہوں؛ اور
(ہ) کوئی دیگر رقوم جن کو دستور کی رو سے یا صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے ذریعے اس طرح واجب الاداقرار دیا گیا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.