مالیاتی طریقِ کار (صوبائی مجموعی فنڈ اور سرکاری حساب)
By Super Admin•

1۔ صوبائی حکومت کے وصول شدہ تمام محاصل ، اس حکومت کے جاری کردہ جملہ قرضہ جات اور کسی قرضہ کی واپسی کے سلسلہ میں اسے وصول ہونے والی تمام رقوم، ایک مجموعی فنڈ کا حصہ بنیں گی جس کا نام صوبائی مجموعی فنڈ ہوگا۔
2۔ دیگر تمام رقوم جوــــ
(الف) صوبائی حکومت کو یا اس کی طرف سے وصول ہوں ؛ یا
(ب) عدالت عالیہ یا صوبے کے اختیار کے تحت قائم شدہ کسی دوسری عدالت کو وصول ہوں یا اس کے پاس جمع کرائی گئی ہوں؛
صوبے کے سرکاری حساب میں جمع کی جائیں گی۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.