منظور شدہ خرچ کی جدول کی توثیق

1۔ وزیراعلیٰ اپنے دستخطوں سے ایک جدول کی توثیق کریگا جس میں حسب ذیل تصریح ہوگیــــ
(الف) ان رقوم کی جو آرٹیکل 122 کے تحت صوبائی اسمبلی نے منظور کی ہوں یا جن کا منظور کیا جانا متصور ہو؛ اور
(ب) ان مختلف رقوم کی جو صوبائی مجموعی فنڈ سے واجب الا دامصارف کو پورا کرنے کے لئے مطلوب ہوں ، لیکن کسی رقم کی صورت میں اس رقم سے متجاوزنہ ہوگی جو اسمبلی میں اس سے قبل پیش کردہ کیفیت نامہ میں دکھائی گئی ہو۔
2۔ بایں طور توثیق شدہ جدول کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا لیکن اس پر بحث یا رائے شماری کی اجازت نہ ہوگی۔
3۔ دستورکے تابع ، صوبائی مجموعی فنڈ سے کوئی مصارف باضابطہ منظور شدہ متصور نہ ہوگا تاوقتیکہ بایں طور توثیق شدہ جدول میں اس کی صراحت نہ کردی گئی ہو اور مذکورہ جدول کو شق (2) کی رو سے مطلوبہ طور پر صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش نہ کردیا گیا ہو۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.