LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk

Urdu Articles

Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

وفاقی اور صوبائی قوانین کے موضوعات
General Articles

وفاقی اور صوبائی قوانین کے موضوعات

دستور کے تابعــــــــ (الف) مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کو وفاقی قانون سازی کی فہرست میں شامل کسی امر کے بارے میں قوانین بنانے کا بلا شرکت غیرے اختیار ہوگا۔ (ب) مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اور کسی صوبائی اسمبلی کو بھی فوجداری قانون، ضابطہ فوجداری اور شہادت کے بارے میں قوانین وضع کرنے کا اختیار ہوگا؛ (ج) پیرا (ب) کے مطابق کسی ایسے امر کے بارے میں جو وفاق قانون سازی کی فہرست میں شامل نہیں ہے قوانین بنانے کا…

By Super Admin11 Feb 2020
وفاقی و صوبائی قوانین کی وسعت
General Articles

وفاقی و صوبائی قوانین کی وسعت

دستور کے تابع ، مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ ) پورےپاکستان یا اس کے کسی حصے کے لئے قوانین (جن میں بیرونِ ملک قابل عمل قوانین شامل ہیں) بناسکے گی ، اور کوئی صوبائی اسمبلی اس صوبے یا اس کے کسی حصے کے لئے قوانین بنا سکے گی۔

By Super Admin11 Feb 2020
مقامی حکومت
General Articles

مقامی حکومت

1۔ ہر ایک صوبہ، قانون کے ذریعے ، مقامی حکومت کا نظام قائم کرئے گا اور سیاسی انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔ 2۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کرئے گا۔

By Super Admin11 Feb 2020
مقامی حکومت
General Articles

مقامی حکومت

1۔ ہر ایک صوبہ، قانون کے ذریعے ، مقامی حکومت کا نظام قائم کرئے گا اور سیاسی انتظامی اور مالیاتی ذمہ داری اور اختیار مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو منتقل کر دے گا۔ 2۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن آف پاکستان کرئے گا۔

By Super Admin11 Feb 2020
کسی صوبے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل
General Articles

کسی صوبے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل

1۔ ہر صوبے کا گورنر کسی ایسے شخص کو جو عدالت عالیہ کا جج بننے کا اہل ہو صوبے کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرئے گا۔ 2۔ ایڈووکیٹ جنرل کا فرض ہوگا کہ وہ صوبائی حکومت کو ایسے قانونی معاملات پر مشورہ دے اور قانونی نوعیت کے ایسے دیگر فرائض انجام دے ، جو صوبائی حکومت کی طرف سے اسے بھیجے جائیں یا اسے تفویض کئے جائیں۔ 3۔ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی خوشنودی حاصل رہنے تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔ اور جب تک وہ ایڈووکیٹ…

By Super Admin11 Feb 2020
صوبائی حکومت کے کاروبار کا انصرام
General Articles

صوبائی حکومت کے کاروبار کا انصرام

1۔صوبائی حکومت کی تمام عاملانہ کا روائیوں کے متعلق یہ کہا جائے گا کہ وہ گورنر کے نام سے کی گئی ہیں۔ 2۔ صوبائی حکومت قواعد کے ذریعے اس طریقے کی صراحت کرئے گی جس کے مطابق گورنر کے نا م سے وضع کئے ہوئے احکام اور تکمیل کی ہوئی دیگر دستاویزات کی توثیق کی جائے گی اور اس طرح توثیق شدہ کسی حکم یا دستاویز کے جواز پر کسی عدالت میں اس بناء پر اعتراض نہیں کیا جائے گا کہ اسے گورنر نے وضع یا مکمل نہیں کیا…

By Super Admin11 Feb 2020
ماتحت ہیئت ہائے مجاز کا کارہائے منصبی کی تفویض
General Articles

ماتحت ہیئت ہائے مجاز کا کارہائے منصبی کی تفویض

صوبائی حکومت کی سفارش پر صوبائی اسمبلی قانون کے ذریعے صوبائی حکومت کے ماتحت عہدیداروں یا ہیئت ہائے مجاز کو کارہائے منصبی تفویض کرسکے گی۔

By Super Admin11 Feb 2020
صوبے کے عاملانہ اختیار کی وسعت
General Articles

صوبے کے عاملانہ اختیار کی وسعت

دستور کے تابع ، صوبہ کا عاملانہ اختیار ان امور پر وسعت پذیر ہوگا جن کے بارے میں صوبائی اسمبلی کو قوانین بنانے کا اختیار ہے: مگر شرط یہ ہے کہ کسی ایسے معاملے ، میں جس کے بارے میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اور کسی صوبےکی صوبائی اسمبلی دونوں کو قوانین بنانے کا اختیار ہو صوبے کا عاملانہ اختیار اس عاملانہ اختیار سے مشروط اور محدود ہوگا جو دستور یا مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے بنائے ہوئے قانون کے ذریعے وفاقی…

By Super Admin11 Feb 2020
وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ
General Articles

وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ

1۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی قرارداد جسے صوبائی اسمبلی کی کل رکنیت کے کم از کم بیس فیصد نے پیش کیا ہو، صوبائی اسمبلی کی طرف سے منظور کی جاسکے گی۔ 2۔ شق(1) میں محولہ کسی قرار داد پر اس دن سے تین دن کی مدت کے خاتمہ سے پہلے یا سات دن کی مدت کے بعد ووٹ نہیں لئےجائیں گے جس دن مذکورہ قرار داد اسمبلی میں پیش کی گئی ہو۔ 3۔ اگر شق (1) میں محولہ قرار داد کو صابائی اسمبلی کی کل رکنیت کی…

By Super Admin11 Feb 2020