Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

بین الصوبائی تجارت
1۔ شق (2) کے تابع ، پاکستان بھر میں تجارت ، بیوپار اور رابطہ کی آزادی ہوگی۔ 2۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)قانون کے ذریعے ، ایک صوبہ اور دوسرے صوبے کے درمیان یا پاکستان کے اندر کسی حصے میں ، تجارت بیوپار یا رابطہ کی آزادی پر ، ایسی پابندیاں عائد کرسکے گی جو مفادعامہ کے لیے درکار ہوں۔ 3۔ کسی صوبائی اسمبلی یا کسی صوبائی حکومت کو اختیار نہیں ہوگا کہـــــــ (الف) کوئی ایسا قانون بنائے یا کوئی ایسی انتظامی…

سرکاری کاروائیوں وغیرہ کا پورے طور پر متعبر اور وقیع ہونا
ہر صوبے کی سرکاری کاروائیوں اور ریکارڈوں ، اور عدالتی کاروائیوں کو پاکستان بھر میں پوری طرح معتبر اور وقیع سمجھا جائے گا۔

بعض صورتوں میں صوبوں کے لئے ہدایات
1۔ ہر صوبے کا عاملانہ اختیار اس طرح استعمال کیا جائے گا کہ وہ وفاق کے عاملانہ اختیار میں حائل نہ ہو یا اسے نقصان نہ پہنچائے اور وفاق کا عاملانہ اختیار کسی صوبے کو ایسی ہدایات دینے پر وسعت پذیر ہوگا جو اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت کو ضروری معلوم ہوں۔ 3۔ وفاق کا عاملانہ اختیار کسی صوبے کو ایسے ذرائع مواصلات کی تعمیر اور نگہداشت کے لئے ہدایات دینے پر بھی وسعت پذیر ہوگا جنہیں ہدایت میں قومی یا فوجی…

صوبوں اور وفاق کی ذمہ داری
1۔ ہر صوبے کا عاملانہ اختیار اس طرح استعمال کیا جائے گا کہ اس سے ان وفاقی قوانین کی تعمیل کی ضمانت ملے جو اس صوبے میں اطلاق پذیر ہوں۔ 2۔ اس باب کے کسی دوسرے حکم پر اثر انداز ہوئے بغیر، کسی صوبے میں وفاق کے عاملانہ اختیار کو استعمال کرنے میں اس صوبے کے مفادات کا لحاظ رکھا جائے گا۔ 3۔ وفاق کا یہ فرض ہوگا کہ ہر صوبے کو بیرونی جارحیت اور اندرونی خلفشار سے محفوظ رکھے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر…

صوبوں کا وفاق کو کارہائے منصبی سپرد کرنے کا اختیار
دستورمیں شامل کسی امر کے باوجود کسی صوبے کی حکومت ، وفاقی حکومت کی رضا مندی سے کسی ایسے معاملے سے متعلق ، جو صوبے کے عاملانہ اختیار کے دائرہ میں آتا ہو، کارہائے منصبی ، یا تو مشروط یا غیر مشروط طور پر ، وفاقی حکومت یا اس کے عہدیداروں کے سپرد کرسکے گی: مگر شرط یہ ہے کہ صوبائی حکومت کارہائے منصبی کو حاصل کرئے گی جو اس طرح سپرد کیے گئے جن کی صوبائی اسمبلی ساٹھ دنوں میں توثیق کرئے گی۔

وفاق کا بعض صورتوں میں صوبوں کو اختیارات وغیرہ تفویض کرنے کا اختیار
1۔ دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، وفاقی حکومت ، کسی صوبے کی حکومت کی رضا مندی سے کسی ایسے معاملے سے متعلق جو وفاق کے عاملانہ اختیار کے دائرہ میں آتا ہوکارہائے منصبی، یا تو مشروط یا غیر مشروط طور پر اس حکومت کو یا اس کے عہدے داروں کے سپرد کرسکے گی۔ 2۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا کوئی ایکٹ باوجود اس امر کے کہ اس کا تعلق کسی ایسے معاملہ سے ہو جس کی بابت کسی صوبائی اسمبلی کو قانون سازی کا اختیار…

صدر کا گورنر کو اپنے عامل کے طور پر بعض کارہائے منصبی انجام دینے کا حکم دینے کا اختیار
1۔ صدر کسی صوبے کے گورنر کو حکم دے سکے گا کہ وہ اس کے عامل کی حیثیت سے ، یا تو بالعموم یا کسی خاص معاملے میں وفاق کے ایسے علاقوں کی بابت جو کسی صوبے میں شامل نہیں ہیں ایسے کارہائے منصبی انجام دے جن کی حکم میں صراحت کی گئی ہو۔ 2۔ شق (1) کے تحت گورنر کے کارہائے منصبی کی انجام دہی پر آرٹیکل 105 کے احکام کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا ایک یا زیادہ صوبوں کی رضامندی سے قانون سازی کا اختیار
1۔ اگر ایک یا زیادہ صوبائی اسمبلیاں اس مضمون کی قرار دادیں منظور کریں کہ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کسی ایسے معاملے کو جدول چہارم کی وفاقی قانون سازی کی فہرست میں درج نہ ہو قانون کے ذریعے منضبط کرئے ، تو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے لئے جائز ہوگا کہ وہ مذکورہ معاملے کو حسبہ منضبط کرنے کے لئے ایک ایکٹ منظور کرئے لیکن اس طرح منظور کردہ کسی ایکٹ میں ایسے صوبے کی بابت جس پر وہ اطلاق پذیر ہو، اس صوبے کی…

وفاقی اور صوبائی قوانین کے مابین تناقص
اگر کسی صوبائی اسمبلی کے کسی ایکٹ کا کوئی حکم مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے کسی ایکٹ کے کسی حکم سے منافی ہو جسے وضع کرنے کی مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) مجاز ہوتو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا ایکٹ خواہ وہ صوبائی اسمبلی کے ایکٹ سے پہلے منظور ہوا ہو یا بعد میں غالب رہے گا اور صوبائی اسمبلی کا ایکٹ تناقص کی حد تک باطل ہوگا۔