LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

صوبوں اور وفاق کی ذمہ داری

By Super Admin
صوبوں اور وفاق کی ذمہ داری

1۔ ہر صوبے کا عاملانہ اختیار اس طرح استعمال کیا جائے گا کہ اس سے ان وفاقی قوانین کی تعمیل کی ضمانت ملے جو اس صوبے میں اطلاق پذیر ہوں۔
2۔ اس باب کے کسی دوسرے حکم پر اثر انداز ہوئے بغیر، کسی صوبے میں وفاق کے عاملانہ اختیار کو استعمال کرنے میں اس صوبے کے مفادات کا لحاظ رکھا جائے گا۔
3۔ وفاق کا یہ فرض ہوگا کہ ہر صوبے کو بیرونی جارحیت اور اندرونی خلفشار سے محفوظ رکھے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر صوبے کی حکومت دستور کے احکام کے مطابق چلائی جائے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.