LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

وفاق کا بعض صورتوں میں صوبوں کو اختیارات وغیرہ تفویض کرنے کا اختیار

By Super Admin
وفاق کا بعض صورتوں میں صوبوں کو اختیارات وغیرہ تفویض کرنے کا اختیار

1۔ دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ، وفاقی حکومت ، کسی صوبے کی حکومت کی رضا مندی سے کسی ایسے معاملے سے متعلق جو وفاق کے عاملانہ اختیار کے دائرہ میں آتا ہوکارہائے منصبی، یا تو مشروط یا غیر مشروط طور پر اس حکومت کو یا اس کے عہدے داروں کے سپرد کرسکے گی۔
2۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا کوئی ایکٹ باوجود اس امر کے کہ اس کا تعلق کسی ایسے معاملہ سے ہو جس کی بابت کسی صوبائی اسمبلی کو قانون سازی کا اختیار نہ ہو، کسی صوبے یا اس کے عہدیداروں اور ہیئت ہائے مجاز کو اختیارات تفویض کرسکے گا اور ان پر فرائض عائد کرسکے گا۔
3۔ جبکہ کسی صوبہ یا اس کے عہدیداروں یا ہیئت ہائے مجاز کو اس آرٹیکل کی رو سے اختیارات اور فرائض تفویض یا عائد کئے گئے ہوں ، تو مذکورہ اختیارات کے استعمال یا مذکورہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں صوبے کی جانب سے کئے جانے والے کسی زائد انتظامی اخراجات کی بابت وفاق کی طرف سے صوبے کو ایسی رقم ادا کی جائے گی جو آپس میں طے ہوجائے یا ، طے نہ ہونے کی صورت میں ایسی رقم جو چیف جسٹس پاکستان کے مقرر کردہ کسی ثالث کی طرف سے متعین کی جائے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.