LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

بین الصوبائی تجارت

By Super Admin
بین الصوبائی تجارت

1۔ شق (2) کے تابع ، پاکستان بھر میں تجارت ، بیوپار اور رابطہ کی آزادی ہوگی۔
2۔ مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ)قانون کے ذریعے ، ایک صوبہ اور دوسرے صوبے کے درمیان یا پاکستان کے اندر کسی حصے میں ، تجارت بیوپار یا رابطہ کی آزادی پر ، ایسی پابندیاں عائد کرسکے گی جو مفادعامہ کے لیے درکار ہوں۔
3۔ کسی صوبائی اسمبلی یا کسی صوبائی حکومت کو اختیار نہیں ہوگا کہـــــــ
(الف) کوئی ایسا قانون بنائے یا کوئی ایسی انتظامی کاروائی کرئے جس میں اس صوبے میں کسی نوع یا قسم کی اشیاء کے داخلے یا اس سے برآمدگی کی ممانعت یا تحدید کی گئی ہو؛ یا
(ب) کوئی ایسا محصول عائد کرئے جو اس صوبہ کی تیار کردہ یا پیدا کردہ اشیاء اور ویسی ہی اشیاء کے درمیان جو اس کی اپنی تیار کردہ یا پیدا کردہ نہ ہوں ، اور اول الذکراشیاء کے حق میں امتیاز پیداکرئے یا جو اس صوبہ سے باہر تیار کردہ یا پیدا کردہ اشیاء کے معاملہ میں پاکستان کے کسی ایک علاقے میں تیار کردہ یا پیدا کردہ اشیاء اور کسی دوسرے علاقے میں ویسی ہی تیار کردہ یا پیدا کردہ اشیاء کے درمیان امتیاز پیدا کرئے۔
4۔ کسی صوبائی اسمبلی کا کوئی ایسا ایکٹ جو صحت عامہ یا اخلاق کے مفاد میں، یا جانوروں یا پودوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے یا اس صوبے میں کسی ضروری شے کی شدید قلت کو روکنے یا کم کرنے کی غرض سے کوئی مناسب پابندی لگاتا ہو، ناجائز نہیں ہوگا، اگر وہ صدر کی رضامندی سے بنایا گیا ہو۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.