Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

حذف کردیا گیا
صوبائی وزیر کی جانب سے وزیراعلیٰ کے فرائض کی انجام دہی فرمان صدر نمبر 14 مجریہ 1985ء کے آرٹیکل 2 اور جدول کی رو سے حذف کیا گیا۔

حذف کردیا گیا
وزیراعلیٰ کی طرف سے استعفیٰ فرمان صدر نمبر 14مجریہ 1985ء کے آرٹیکل 2 اور جدول کی رو سے حذف کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا عہدے پر برقرار رہنا
گورنر ، وزیر اعلیٰ کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے کہہ سکے گا تاوقتیکہ اس کا جانشین وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز نہ ہوجائے۔

صوبائی وزراء
1۔ آرٹیکل 130 کی شقات (9) اور (10) کے تابع، گورنر وزیر اعلیٰ کے مشورے پر صوبائی اسمبلی کے ارکان میں سے صوبائی وزراء کا تقرر کرئے گا۔ 2۔ عہدے پر فائز ہونے سے پہلے ، کوئی صوبائی وزیر جدول سوم میں دی گئی عبارت میں گورنر کے سامنے حلف اٹھائے گا۔ 3۔ کوئی صوبائی وزیر ، گورنر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو سکے گا یا گورنر ، وزیر اعلیٰ کے مشورے پر اسے عہدے سے برطرف کرسکے گا۔

گورنر کو آگاہ رکھا جائے گا
وزیراعلیٰ ، گورنر کو صوبائی انتظام سے متعلق امور اور تمام قانون سازی کی تجاویز جو صوبائی حکومت ، صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہو سے آگاہ رکھے گا۔

کابینہ
1۔ گورنر کو اس کے کارہائے منصبی کی انجام دہی میں مدد اور مشورہ دینے کے لئے وزراء کی ایک کابینہ ہوگی، جس کا سربراہ وزیر اعلیٰ ہوگا۔ 2۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کے عام انتخابات کے اکیس دن بعد ہوگا، تاوقتیکہ اس سے پہلے گورنر اجلاس طلب نہ کرلے۔ 3۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد صوبائی اسمبلی ، کسی بھی دوسری کاروائی کو چھوڑ کر کسی بحث کے بغیر اپنے اراکین میں سے ایک کا وزیراعلیٰ کے طور…

سپرداری
آج جو میں یہ لیکچر دینے جارہا ہوں ۔ یہ دنیا ئے قانون میں روزمرہ کے معاملات میں سب سے زیادہ استعمال میں آنے والا قانون ہے ۔ جس کے بارے میں قانون کے بارے میں کہ قانون کیا ہے اور کہاں ہے؟ میں وصوق سے کہہ سکتا ہوں کہ 50فیصد وکلاء کو بھی نہیں پتا ۔ اس کی وجہ وہ وہ کسٹم یوزج ہیں جو ہرطبقہ میں اور ہر میدان میں ہوتے ہیں ۔ سپرداری سپرد سے لفظ نکلا حوالے کر دیناسپرداری روٹین میں درخواست لکھی جاتی ہے کہ…

طلاقِ تفویز اور طلاقِ بیان
آج کا جولیکچر ہے اس میں میں دو چیزیں آپ کو واضع کروں گا ۔ ایک تھا طلاقِ تفویز اوردوسرا طلاق ِبیان مسئلے مسائل کیا ہیں وہ میں آپ کو بتا دوں طلاق خلع کی بنیاد پے لینے، طلاق سرٹیفیکیٹ جاری ہونے، طلاق نامہ موجود نہ ہو، خلع بذریعہ مختار خاص، خلع کے بعد دوبارہ اکٹھا یہ وہ موضوع ہیں جن کے اوپرآج آپ کو میں قانون کے تناظر میں اور شریعت کے تناظر میں آپ کو بیان کروں گا ۔ طلاقِ تفویز کیا ہے؟طلاقِ…

فراڈ کے ذریعے حاصل کیا گیا فیصلہ اور فرمان(3)
بے شمار فیصلے اب آچکی ہیں پچھلے پانچ سالوں میں عدالت کا تیزی سے نظریہ تبدیل ہوتا جارہا ہے معاشرہ چینج کر رہا ہے جیسے جیسے فراڈ جو ہے نہ اس کی نئی نئی قس میں آتی جارہی ہیں ویسے ویسے عدالتوں کا نظریہ بدل رہا ہے ۔ عدالتیں کوئی مکینیکل کوئی ربوٹ نہیں ہے کہ جن کے اندر چپ دائر کردی اور وہ اس چِپ کے مطابق چلیں گی عدالتیں بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں ججز بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں وہ بھی کان کھو ل کے…