کسی صوبے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل
By Super Admin•

1۔ ہر صوبے کا گورنر کسی ایسے شخص کو جو عدالت عالیہ کا جج بننے کا اہل ہو صوبے کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرئے گا۔
2۔ ایڈووکیٹ جنرل کا فرض ہوگا کہ وہ صوبائی حکومت کو ایسے قانونی معاملات پر مشورہ دے اور قانونی نوعیت کے ایسے دیگر فرائض انجام دے ، جو صوبائی حکومت کی طرف سے اسے بھیجے جائیں یا اسے تفویض کئے جائیں۔
3۔ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی خوشنودی حاصل رہنے تک اپنے عہدے پر فائز رہے گا۔ اور جب تک وہ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر فائز رہے نجی پیشہ وکالت میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
4۔ ایڈووکیٹ جنرل گورنر کے نام اپنی دستخطی تحریر کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہوسکے گا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.