Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

عدالت عظمیٰ ، عدالت ہائے عالیہ اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کا تقرر
1۔ پاکستان کا ایک عدالتی کمیشن ہوگا، جس کا حوالہ بعد ازیں اس آرٹیکل میں بطور کمیشن دیا گیا ہے، عدالت عظمیٰ ، عدالت ہائےعالیہ اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کرئے گا ، جیسا کہ بعدازیں فراہم کیا گیاہے۔ 2۔ عدالت عظمیٰ کے ججوں کے تقرر کے لئے ، کمیشن حسبِ ذیل پر مشتمل ہوگا، ـــــ (اول) پاکستان کے چیف جسٹس؛ چیئر مین (دوم) عدالت عظمیٰ کے چار مقدم ترین جج؛ اراکین (سوم) پاکستان کی عدالت عظمیٰ کا…

عدالتوں کا قیام اور اختیار سماعت
حصہ ہفتم(نظام عدالت، باب1۔ عدالتیں)

مقدمات و کاروائیاں
وفاق کی جانب سے، اور اس کے خلاف ، پاکستان کے نام سے مقدمہ دائر کیا جاسکے گا اور کسی صوبے کی جانب سے ، اور اس کے خلاف ، اس صوبہ کے نام سے مقدمہ دائر کیا جاسکے گا۔

جائیداد حاصل کرنے اور معاہدات وغیرہ کرنے کا اختیار
1۔ وفاق اور کسی صوبے کا عاملانہ اختیار، متعلقہ مقننہ کے کسی ایکٹ کے تابع ، وفاقی حکومت یا ، جیسی بھی صورت ہو، کسی صوبائی حکومت کی ملکیت میں کسی جائیداد کے عطا کرنے ، فروخت کرنے ، بذریعہ دستاویز منتقل کرنے یا رہن رکھنے اور اس کی طرف سے جائیداد کے خریدنے یا حاصل کرنے، اور معاہدات کرنے یا رہن رکھنے اور اس کی طرف سے جائیداد کے خریدنے یا حاصل کرنے ، اور معاہدات کرنے پر وسعت پزیر ہوگا۔ 2۔ وفاق یا کسی…

باب3۔ جائیداد ، معاہدات ، ذمہ داریاں اور مقدمات( لاوارث جائیداد)
1۔ ایسی کوئی جائیداد، جس کا کوئی جائز مالک نہ ہو، اگر کسی صوبے میں واقع ہو ، تو اس صوبہ کی حکومت کی ، اور ہر دوسری صورت میں ، وفاقی حکومت کی ملکیت ہوگی۔ 2۔ تمام اراضیات ، معدنیات اور دوسری قیمتی اشیاء جو پاکستان کے براعظمی کنار آب کے اندر، یا پاکستان کے علاقائی سمندر کی حد پر سمندر کے نیچے ہوں ، وفاقی حکومت کی ملکیت ہوں گی۔ 3۔ موجودہ پابندیوں اور وجوب کے مطابق ، صوبے کے اندر معدنی تیل اور قدرتی…

محاسب اعلیٰ کی رپورٹیں
وفاق کے حسابات سے متعلق محاسبِ اعلیٰ کی رپورٹیں صدر کو پیش کی جائیں گی جو انہیں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے دونوں ایوانوں کے سامنے پیش کرائے گا اور کسی صوبے کے حسابات سے متعلق محاسب اعلیٰ کی رپورٹیں اس صوبے کے گورنر کو پیش کی جائیں گی جو انہیں صوبائی اسمبلی کے سامنے پیش کرائے گا۔

حسابات کے متعلق ہدایات دینے کے بارے میں محاسب اعلیٰ کا اختیار
1۔ وفاق اور صوبوں کے حسابات، ایسی شکل میں اور ایسے اصولوں اور طریقوں کے مطابق رکھے جائیں گے جنہیں محاسبِ اعلیٰ ، صدر کی منظوری سے ، مقرر کرئے۔ 2۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حسابات اور کسی بھی ہیئت مجاز یا جماعت جو کہ، وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کی گئی یا زیر نگرانی ہو، کے حسابات کا محاسبہ محاسب اعلیٰ انجام دے گا، جو کہ مذکورہ محاسبہ کی وسعت اور نوعیت کا تعین کرئے گا۔

محاسب اعلیٰ کے کارہائے منصبی اور اختیارات
محاسبِ اعلیٰـــــــ (الف) وفاق اور صوبوں کے حسابات؛ اور (ب) وفاق یا کسی صوبے کی قائم کردہ کسی ہیئت مجاز یا ادارے کے حسابات، کے سلسلے میں ایسے کارہائے منصبی انجام دے گا اور ایسے اختیارات استعمال کرئے گا جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے یا اس کے تحت متعین کئے جائیں اور، جب تک اس طرح متعین نہ ہوں ، صدر کے فرمان کے ذریعے ہوں گے۔

محاسبہ و حسابات (پاکستان کا محاسب اعلیٰ)
1۔ پاکستان کا ایک محاسب اعلیٰ ہوگا جس کا تقرر صدر کرئے گا۔ 2۔ عہدہ سنبھالنے سے قبل ، محاسب اعلیٰ پاکستان کے چیف جسٹس کے سامنے اس عبارت میں حلف اٹھائے گا جو جدول سوم میں درج کی گئی ہے۔ 3۔ محاسب اعلیٰ ، تاوقتیکہ وہ شق (5) کے مطابق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ یا ہٹا یا نہ جا چکا ہو، وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے چار سال کی مدت یا 65 سال کی عمر کو پہنچنے تک ، جو بھی پہلے ہو ، اپنے عہدے پر…