LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

محاسبہ و حسابات (پاکستان کا محاسب اعلیٰ)

By Super Admin
محاسبہ و حسابات (پاکستان کا محاسب اعلیٰ)

1۔ پاکستان کا ایک محاسب اعلیٰ ہوگا جس کا تقرر صدر کرئے گا۔
2۔ عہدہ سنبھالنے سے قبل ، محاسب اعلیٰ پاکستان کے چیف جسٹس کے سامنے اس عبارت میں حلف اٹھائے گا جو جدول سوم میں درج کی گئی ہے۔
3۔ محاسب اعلیٰ ، تاوقتیکہ وہ شق (5) کے مطابق پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ یا ہٹا یا نہ جا چکا ہو، وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے چار سال کی مدت یا 65 سال کی عمر کو پہنچنے تک ، جو بھی پہلے ہو ، اپنے عہدے پر برقرار رہے گا۔
(3۔ الف) محاسب اعلیٰ کی ملازمت کی دیگر شرائط و قیود مجلسِ شوری(پارلیمنٹ) ، کے ایکٹ کے ذریعے متعین کی جائیں گی ؛ اور جب تک اس طرح متعین نہ ہوں ، صدر کے فرمان کے ذریعے متعین ہوں گی۔
4۔ کوئی شخص ، جو محاسب ِ اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہ چکا ہو، اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال گزرنے سے قبل، ملازمت پاکستان میں مزید تقرر کا اہل نہیں ہوگا۔
5۔ محاسبہ اعلیٰ کو اس کے عہدے سے برطرف نہیں کیا جائے گا ماسوائے ایسے طریقے سے اور ایسی وجوہ پر جو عدالت عظمیٰ کے کسی جج کے لئے مقرر ہیں۔
6۔ کسی وقت جبکہ محاسب اعلیٰ کا عہدہ خالی ہو یا محاسب اعلیٰ موجود نہ ہو یا کسی وجہ سے اپنے عہدے کا کارہائے منصبی انجام دینے کے قابل نہ ہو، تو صدر محاسب اعلیٰ کے عہدے پر متقدم ترین افسر کا تقرر کرسکے گا جو محاسب اعلیٰ کی حیثیت سے کام کرئے گا اور اس عہدے کے کارہائے منصبی انجام دے گا۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.