جائیداد حاصل کرنے اور معاہدات وغیرہ کرنے کا اختیار

1۔ وفاق اور کسی صوبے کا عاملانہ اختیار، متعلقہ مقننہ کے کسی ایکٹ کے تابع ، وفاقی حکومت یا ، جیسی بھی صورت ہو، کسی صوبائی حکومت کی ملکیت میں کسی جائیداد کے عطا کرنے ، فروخت کرنے ، بذریعہ دستاویز منتقل کرنے یا رہن رکھنے اور اس کی طرف سے جائیداد کے خریدنے یا حاصل کرنے، اور معاہدات کرنے یا رہن رکھنے اور اس کی طرف سے جائیداد کے خریدنے یا حاصل کرنے ، اور معاہدات کرنے پر وسعت پزیر ہوگا۔
2۔ وفاق یا کسی صوبہ کی اغراض کیلئے حاصل کردہ تمام جائیداد ، وفاقی حکومت یا جیسی بھی صورت ہو، اس صوبائی حکومت کی ملکیت ہوگی۔
3۔ وفاق یا کسی صوبہ کا عاملانہ اختیا ر استعمال کرتے ہوئے ، کئے گئے تمام معاہدات میں یہ اظہار کیا جائے گا کہ وہ صدر یا جیسی بھی صورت ہو، صوبہ کے گورنر کے نام سے کئے گئے ہیں ، اور مذکورہ اختیار استعمال کرتے ہوئے کئے گئے تمام معاہدات اور تکمیل کی گئی تمام دستاویزات جائیداد پر صدر یا گورنر کی جانب سے ایسے اشخاص دستخط کریں گے اور ایسے طریقے پر کئے جائیں گے جن کی وہ ہدایت کرئے یا اجازت دے۔
4۔ وفاق یا جیسی بھی صورت ہو، کسی صوبے کے عاملانہ اختیار استعمال کرتے ہوئے کئے گئے کسی معاہدہ یا تکمیل کردہ کسی دستاویز جائیداد کے بارے میں نہ صد ر اور نہ کسی صوبے کا گورنر ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا اور نہ کوئی ایسا شخص جوان میں سے کسی کی جانب سے کوئی ایسا معاہدہ کرئے یا کسی دستاویز جائیداد کی تکمیل کرئے اس سلسلہ میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا۔
5۔ وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کی طرف سے اراضی کے انتقال کو قانون کے ذریعے منضبط کیا جائےگا۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.