LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

باب3۔ جائیداد ، معاہدات ، ذمہ داریاں اور مقدمات( لاوارث جائیداد)

By Super Admin
باب3۔ جائیداد ، معاہدات ، ذمہ داریاں اور مقدمات(              لاوارث جائیداد)

1۔ ایسی کوئی جائیداد، جس کا کوئی جائز مالک نہ ہو، اگر کسی صوبے میں واقع ہو ، تو اس صوبہ کی حکومت کی ، اور ہر دوسری صورت میں ، وفاقی حکومت کی ملکیت ہوگی۔
2۔ تمام اراضیات ، معدنیات اور دوسری قیمتی اشیاء جو پاکستان کے براعظمی کنار آب کے اندر، یا پاکستان کے علاقائی سمندر کی حد پر سمندر کے نیچے ہوں ، وفاقی حکومت کی ملکیت ہوں گی۔
3۔ موجودہ پابندیوں اور وجوب کے مطابق ، صوبے کے اندر معدنی تیل اور قدرتی گیس یا علاقائی سمندر سے ملحق ہوں وہ اس صوبے اور وفاق حکومت کو مشترکہ اور مساوی طور پر تفویض کر دیئے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.