Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

پاکستان کی ملازمت میں تقرر اور شرائط ملازمت
حصہ دوازدہم (متفرقات)باب1۔ملازمتیں

دستور میں ترمیم کابل
1۔ دستورمیں ترمیم کرنے کے بل کی ابتداء کسی بھی ایوان میں کی جاسکے گی اور جبکہ اس بل کو ایوان کی کل رکنیت کے کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منظور کرلیا جائے تو اسے دوسرے ایوان میں بھیج دیا جائے گا۔ 2۔ اگر بل کو اس ایوان کی کل رکنیت کے کم از کم دو تہائی ووٹوں سے بلا ترمیم منظور کرلیا جائے جسے شق (1) کے تحت اسے بھیجا گیا تھا ، تو اسے شق (4) کے احکام کے تابع صدر کی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 3۔ اگر…

حصہ یا زدہم (دستور کی ترمیم) دستور کی ترمیم
اس حصے کے تابع، اس دستور میں مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے ترمیم کی جاسکے گی۔

مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ ) بریت وغیرہ کے قوانین وضع کرسکے گی
اس دستور میں کوئی امر مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے لئے کسی ایسے شخص کی جو وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت کی ملازمت میں ہو، یا کسی دیگر شخص کی ، کسی ایسے فعل کی نسبت بریت سے متعلق قانون وضع کرنے میں مانع نہ ہوگا جو پاکستان کے کسی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور اس کی بحالی کے سلسلے میں کیا گیا ہو۔

اعلان کی تنسیخ وغیرہ
1۔ اس حصہ کے تحت جاری ہونے والا کوئی اعلان بعد میں جاری ہونے والے اعلان سے تبدیل کیا جاسکے گا یا منسوخ کیا جاسکے گا۔ 2۔ اس حصہ کے تحت جاری کئے جانے والے کسی اعلان یا صادر کئے جانے والے کسی فرمان کے جواز پر کسی عدالت میں اعتراض نہیں کیا جائےگا۔

مالی ہنگامی حالت کی صورت میں اعلان
1۔ اگر صدر کو اطمینان ہوجائے کہ ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جس سے پاکستان یا اس کے کسی حصہ کی اقتصادی زندگی ، مالی استحکام یا ساکھ کو خطرہ لاحق ہے، تو وہ صوبوں کے گورنروں سے یا جیسی بھی صورت ہو ، متعلقہ صوبے کے گورنر سے مشورے کے بعد اس سلسلے میں فرمان کے ذریعے اعلان کرسکے گا، اور جب ایسا اعلان نافذ العمل ہوتو وفاق کاانتظامی اختیار کسی صوبے کو ایسی ہدایات دینے پر کہ وہ ان ہدایات میں متعین کردہ…

کسی صوبے میں دستوری نظام کے ناکام ہوجانے کی صورت میں اعلان جاری کرنے کا اختیار
1۔ اگر صدر کسی صوبے کے گورنر کی طرف سے کوئی رپورٹ موصول ہونے پر مطمئن ہوجائے کہ ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس میں صوبے کی حکومت دستور کے احکام کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی، تو صدر کو اختیار ہوگا یا اگر اس کے بارے میں ہر ایوان سے علیحدہ علیحدہ کوئی قرار داد منظور ہوجائے تو صدر کیلئے لازم ہوگا کہ اعلان کے ذریعےــــــ (الف) اس صوبے کی حکومت کے کل یا بعض کارہائے منصبی ، اور ایسے کل یا بعض اختیارات جو…

ہنگامی حالت کی مدت کے دوران بنیادی حقوق وغیرہ کو معطل کرنے کا اختیار
آرٹیکل 15،16،17،18،19اور 24میں شامل کوئی امر ، جبکہ ہنگامی حالت کا اعلان نافذ العمل ہو، مملکت کے جیسا کہ آرٹیکل 7 میں تعریف کی گئی ہے ، کوئی قانون وضع کرنے یا کوئی عاملانہ قدم اٹھانے کے اختیا رپر جس کے کرنے یا اٹھانے کی وہ مجاز ہوتی اگر مذکورہ آرٹیکل میں شامل احکام نہ ہوتے ، پابندی عائد نہیں کرئے گا مگر اس وضع شدہ کوئی قانون ، اس وقت جبکہ مذکورہ اعلان منسوخ کردیا جائے یا نافذ العمل نہ رہے ، اس…

جنگ ، داخلی خلفشار وغیرہ کی بناء پر ہنگامی حالت کا اعلان
حصہ دہم (ہنگامی احکام)