پاکستان کی ملازمت میں تقرر اور شرائط ملازمت
By Super Admin•

حصہ دوازدہم (متفرقات)باب1۔ملازمتیں
دستور کے تابع ، پاکستان کی ملازمت میں افراد کا تقرر اور ان کی شرائط ملازمت کا تعینــــــ
(الف) وفاق کی ملازمتوں ، وفاق کے امور کے سلسلے میں آسامیوں اور کل پاکستان ملازمتوں کی صورت میں ، مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے تحت یا اس کے ذریعے ہوگا؛ اور
(ب) کسی صوبے کی ملازمتوں اور کسی صوبے کے امور کے سلسلے میں آسامیوں کی صورت میں اس صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت یا اس کے ذریعے ہوگا۔
تشریح: اس آرٹیکل میں "کل پاکستان ملازمت " سے وفاق اور صوبوں کی کوئی مشترک ملازمت مراد ہے جو یوم آغاز سے عین قبل موجود تھی یا جسے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے وضع کیا جائے۔
Comments
No comments yet. Be the first to share your thoughts.