LawyersOnline.pkLawyersOnline.pk
General Articles

مالی ہنگامی حالت کی صورت میں اعلان

By Super Admin
مالی ہنگامی حالت کی صورت میں اعلان

1۔ اگر صدر کو اطمینان ہوجائے کہ ایسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جس سے پاکستان یا اس کے کسی حصہ کی اقتصادی زندگی ، مالی استحکام یا ساکھ کو خطرہ لاحق ہے، تو وہ صوبوں کے گورنروں سے یا جیسی بھی صورت ہو ، متعلقہ صوبے کے گورنر سے مشورے کے بعد اس سلسلے میں فرمان کے ذریعے اعلان کرسکے گا، اور جب ایسا اعلان نافذ العمل ہوتو وفاق کاانتظامی اختیار کسی صوبے کو ایسی ہدایات دینے پر کہ وہ ان ہدایات میں متعین کردہ مالیاتی موزونیت کے اصولوں پر عمل کرئے اور ایسی دیگر ہدایات دینے پر وسعت پذیر ہوگا جنہیں صدر پاکستان یا اس کے کسی حصہ کی اقتصادی زندگی ، مالی استحکام یا ساکھ کے مفاد کی خاطر ضروری سمجھے۔
2۔ دستور میں شامل کسی امر کے باوجود ایسی ہدایات میں ایسا حکم بھی شامل ہوسکے گا جس میں کسی صوبے کے امور کے سلسلہ میں ملازمت کرنے والے سب افراد یا ان کے کسی طبقے کی تنخواہ اور بھتہ جات میں تخفیف کا حکم دیا گیا ہو۔
3۔ جب اس آرٹیکل کے تحت جاری کردہ کوئی اعلان نافذالعمل ہو تو صدر وفاق کے امور کے سلسلہ میں ملازمت کرنے والے سب افراد یا ان کے کسی طبقہ کی تنخواہوں اور بھتہ جات میں تخفیف کیلئے ہدایات جاری کرسکے گا۔
4۔ آرٹیکل 234 کی شقات (3) اور (4) کے احکام اس آرٹیکل کے تحت جاری کردہ کسی اعلان پر اسی طرح اطلاق پذیر ہوں گے جس طرح وہ مذکورہ آرٹیکل کے تحت جاری کردہ اعلان پر اطلاق پذیر ہوتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Be the first to share your thoughts.