Urdu Articles
Legal articles in Urdu, covering a range of practice areas relevant to Pakistan.

قواعد طریق کار
اسلامی کونسل کی کاروائی ایسے قواعد طریق کار کے ذریعہ منضبط کی جائیگی جو کونسل صدر کی منظوری سے وضع کرئے۔

اسلامی کونسل کے کارہائے منصبی
1۔ اسلامی کونسل کے کارہائے منصبی حسب ذیل ہوں گےــــــ (الف) مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) اور صوبائی اسمبلیوں سے ایسے ذرائع اور وسائل کی سفارش کرنا جن سے پاکستان کے مسلمانوں کو اپنی زندگیاں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر لحاظ سے اسلام کے ان اصولوں اور تصورات کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب اور امداد ملے جن کا قرآن پاک اور سنت میں تعین کیا گیا ہے: (ب) کسی ایوان ، کسی صوبائی اسمبلی، صدریا کسی گورنر کو کسی ایسے…

اسلامی کونسل سے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) وغیرہ کی مشورہ طلبی
صدر یا کسی صوبے کا گورنر ، اگر چاہے یا اگر کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی کی کل رکنیت کا دو بٹا پانچ حصہ یہ مطالبہ کرئے تو کسی سوال پر اسلامی کونسل سے مشورہ کیا جائے گا کہ آیا کوئی مجوزہ قانون اسلام کے احکام کے منافی ہے یا نہیں۔

اسلامی کونسل کی ہیئت ترکیبی وغیرہ
1۔ یوم آغاز سے نوے دن کی مدت کے اندر اسلامی نظریاتی کونسل تشکیل کی جائے گی جس کا اس حصے میں بطور اسلامی کونسل حوالہ دیا گیا ہے۔ 2۔ اسلامی کونسل کم از کم آٹھ اور زیادہ سے زیادہ بیس ایسے ارکان پر مشتمل ہوگی جس طرح کہ صدر ان اشخاص میں سے مقرر کرئے ، جنہیں اسلام کے اصولوں اور فلسفے کا جس طرح کہ قرآن پاک اور سنت میں ان کا تعین کیا گیا ہے علم ہو یا پاکستان کے اقتصادی ، سیاسی قانونی اور انتظامی مسائل…

قرآن پاک اور سنت کے بارے میں احکام
حصہ نہم (اسلامی احکام)

انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہوں گے
دستور کے تابع تمام انتخابات ماسوائے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہوں گے۔

انتخابی تنازعہ
کسی ایوان یا کسی صوبائی اسمبلی کے کسی انتخاب پر اعتراض نہیں کیا جائے گا، بجز بذریعہ درخواست انتخابی عذر داری جو کسی ایسے ٹربیونل کے سامنے اور اس طریقے سے پیش کی جائے گی جو مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایکٹ کے ذریعے مقرر کیا جائے ۔

کمیٹی یا الیکشن کمیشن کی جانب سے تصفیہ
1۔ رخصت ہونے والی قومی اسمبلی کے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کا قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دنوں کے اندر، کسی شخص کے بطور نگران وزیر اعظم تقرری پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں ، وہ انفرادی طور پر نامزد کردہ دو نام ، قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے فوری طور پر تشکیل کردہ ، کمیٹی کو ارسال کریں گے۔ یہ کمیٹی رخصت ہونے والی قومی اسمبلی یا سینیٹ یا دونو ں سے آٹھ اراکین پر مشتمل ہوگی، جس میں حکومت اور…

انتخاب اور ضمنی انتخاب کا وقت
1۔ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کاعام انتخاب اس دن سے فوراََ بعد ساٹھ دن کے اندر کرایا جائےگا جس دن اسمبلی کی میعاد ختم ہونے والی ہو، بجز اس کے کہ اسمبلی اس سے پیشتر تحلیل نہ کردی گئی ہو، اور انتخاب کے نتائج کا اعلان اس دن سے زیادہ سے زیادہ چودہ دن کے اندر کردیا جائے گا۔ (1۔الف) اپنی مدت مکمل کرنے پر قومی اسمبلی کی تحلیل یا آرٹیکل 58 یا آرٹیکل 112 کے تحت تحلیل کی صورت میں صدر یا گورنر جیسی بھی…